بخشش کا میری دوستو سامان ہوگیا
بخشش کا میری دوستو سامان ہوگیا
جب سے درِ نبی ﷺ کا میں مہمان ہوگیا
پڑھنے لگا درود میں جب سے حضور ﷺ پر
ہر کام میرے واسطے آسان ہوگیا
دنیا میں بے مثال ہے وہ عاشقِ نبی ﷺ
جو حُرمتِ رسول ﷺ پہ قربان ہوگیا
ایسے پڑھا قرآن کو مولا حسینؓ نے
احسان مند آپؓ کا قرآن ہوگیا
جس کو بھی ہوگئی ہے اُلفت حضور ﷺ سے
کوئی بنا بلالؓ کوئی سلمانؓ ہوگیا
آتش جسے ہو خواب میں دیدارِ مصطفیٰ ﷺ
خوش بخت وہ جہان میں انسان ہوگیا