میلاد النبی کا جشن ہے

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

سارے نبیوں میں ہے جن کی شان جدا
ان پہ بھیجے ہر دم درود و سلام خدا

السلام علیک یا رسول اللہ
السلام علیک یا حبیب اللہ
یا نبی اللہ

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

سرور انبیا، رحمت کبریا
ان کی خوشبو سے مہکے ہیں دونوں جہاں
جو ہیں نور خدا، خاتم الانبیا
جن کی خاطر خدا نے بناے جہاں
چھٹ گئی جن کی آمد سے کالی گھٹا

Milad Un Nabi Ka Jashan Hai
Milad Un Nabi Ka Jashan Hai

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

مسکرانے لگے آج شمس و قمر
نوری نوری فضا، کھل اٹھے بحر و بر
گوشہ آمنہ پھر منور ہوا
چاروں جانب زمانے میں گونجی صدا
آئے نور زمانہ، آئے خیر الورا

دیوانو دیوانو جھومو جھومو
دیوانو دیوانو جھومو جھومو

چاند سورج زمیں کو سجایا گیا
جن کی خاطر زمانہ بنایا گیا
تاج معراج کا جن کے ماتھے سجا
ہر زبان نے کہا مرحبا مرحبا
تاجدار حرم، شاہکار خدا

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

میں غلام غلامان خیر البشر
میں گدا وہ سخی وہ میرے چارہ گر
آستان نبی سے ملا جو ملا
نہ کسی اور در کا سوالی ہوا
جو بھی مانگا نبی نے عطا کر دیا

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

سونہڑے نبی آئے
میرے نبی آئے
پیارے نبی آئے

جو در مصطفی کا گدا ہو گیا
مرتبے میں وہ سب سے جدا ہو گیا
کوئی منصور تو کوی بہلول ہے
کوئی خواجہ، کوئی داتا ہجویر ہے
کوئی حسن تو کوئی احمد رضا

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

جشن میلاد دل سے مناتے رہو
گھر محلے کو بچوں سجاتے رہو
عید ہے یہ بڑی اور ہر عید سے
خوب جذبے سے کاتب منائیں اسے
لب پہ نعت نبی، دل میں عشق شاہ

میلاد النبی کا جشن ہے
میلاد النبی کا جشن ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *