چلے عاشقانہ محمد مدینہ میری بے قراری بڑی جا رہی ہے

چلے عاشقانہ محمد مدینہ میری بے قراری بڑی جا رہی ہے
یہ حسرت کہ جاؤں میں کیسے مدینہ مرے قلب مضطر کو تڑپا رہی ہے

تمنا لیے دل میں حاضر ہوا ہوں بھکاری بنا تیرے در پر کھڑا ہوں
خدایا ملے مجھ کو صدقہ نبی کا زمانے کی جھولی بھری جا رہی ہے

مری زندگی عشق احمد میں گزرے مری جان بھی ان کی چوکھٹ پہ نکلے
اٹھے جب جنازہ تو کہیں فرشتے یہ عاشق کی میت چلی جا رہی ہے

سراپا گنہگار ہوں میرے مولا تفیل نبی ہشر میں لاج رکھنا
تجھے منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں ندامت سے گردن جھکی جا رہی ہے

نہ دولت نہ طاقت نہ کچھ زور اپنا مگر ہے یقین ان کی رحمت پہ اتنا
بلائیں گے منظر تمہیں وہ مدینہ یہ پیغام باد صبا لا رہی ہے (صلی اللہ علیہ وسلم)

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top