آج محمد آئے مورے گھر

آج محمد آئے مورے گھر


آج محمد آئے مورے گھر
صلی علیٰ کی دھوم ہے گھر گھر

آنکھوں میں مازغ کا سرمہ
سر پر تاجِ ورفعنا کا
حسنِ مجسم اللہ اکبر

صبحِ ازل ہے مکھڑا ان کا
شامِ عوض ہے زلف کا سایہ
ان سے ہوا ہر قلب منور

مہندی لگاؤں گھر کو سجاؤں
میں آنگن میں ناچوں گاؤں
تن من واروں ان کے چرن پر

آؤ سکھیو مل کر گائیں
اپنے پیا کا جشن منائیں
صلی علیٰ کی دھوم ہے گھر گھر

شاعر: انجم بیکاس

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top