اعلیٰ حضرت کا ترانہ، جب سنائے گا دیوانہ

Urdu Lyrics
اعلیٰ حضرت کا ترانہ، جب سنائے گا دیوانہ
سن کے سنی مچلتا رہے گا، اعلیٰ حضرت کا ڈنکا بجے گا

اعلیٰ حضرت کا مستانہ، جو رضا کا ہے دیوانہ
محبت سے وہ ڈٹ کے کہے گا
اعلیٰ حضرت کا ڈنکا بجے گا

لے کے نامِ رضا مسکراتے رہو
اعلیٰ حضرت کا نغمہ سناتے رہو
اور نعرۂ اعلیٰ حضرت لگاتے رہو
محبت کا پیغام سناتے رہو

سنی اس کا غم نہ کرنا، ہر دم آگے بڑھتے رہنا
محبت کا چراغ جلے گا
اعلیٰ حضرت کا ڈنکا بجے گا

علم و حکمت کا اس کو خزانہ ملا
جس کو احمد رضا کا زمانہ ملا
دیکھو ایسا نقی کا گھرانہ ملا
خلد کا جس جگہ سے ٹھکانہ ملا

یہ زمانے کو سنا دو، ساری دنیا کو بتا دو
اب تو رضوی ہی سکہ چلے گا
اعلیٰ حضرت کا ڈنکا بجے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top