عمل نہیں کچھ بھی یہ حال ہمارا ہے

عمل نہیں کچھ بھی یہ حال ہمارا ہے Lyrics in Urdu
عمل نہیں کچھ بھی یہ حال ہمارا ہے
بس آپ کی رحمت کا سرکار سہارا ہے

ڈوبا ہوں گناہوں میں، سرکار کرم کرنا
رحمت بھی تمہاری، بندہ بھی تمہارا ہے

اے موت ذرا رُک جا، کیا اتنی بھی جلدی ہے
آنکھوں میں ابھی میری، طیبہ کا نظارہ ہے

چاہے یہ جہاں چھوٹے، چاہے یہ جہاں روٹھے
ٹوٹے نہ شہا تم سے، رشتہ جو ہمارا ہے

ٹوٹے نہ مرے مولا، رشتہ جو ہمارا ہے

ہے پست اگر قسمت، گھبرا نہ امین عاصی
وہ جیت گیا محشر، دنیا میں جو ہارا ہے

توفیق مجھے دی ہے، دنیا میں جو نعتوں کی
محشر میں بھی کہہ دینا، فرقان ہمارا ہے

شاعر: محمد امین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top