آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو
آؤ نماز ہم کو بلاتی ہے مومنو
آ جاؤ مومنو آ جاؤ مومنو
حییٰ علی الصلاۃ کی آواز جب سنو
چلو نماز کے لیے ہر کام چھوڑ دو
آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو
دو سب بڑوں کو پیار سے دعوت نماز کی
ڈالو تم اپنے بچوں کو عادت نماز کی
آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو
بتلاؤں کیسے ملتا ہے کیا کیا نماز میں
حد یہ کہ رب سے ملتا ہے بندہ نماز میں
آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو
فرمان مصطفیٰ ہے یہ دین کا سکون ہے
ٹھنڈک ہے آنکھ کی یہ دلوں کا سکون ہے
آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو
تبلیغ میں نماز کی مشغول میں رہوں
یہ ایک کام میرے خدا عمر بھر کروں
آواز پانچ وقت لگاتی ہے مومنو