بولتے ہیں سنگریزے آپ کے اشارے سے

بولتے ہیں سنگریزے آپ کے اشارے سے
دیکھے ہیں شجر چلتے آپ کے اشارے سے

عرض کی صحابہ نے آب کھڑی کھڑی ہیں
بئر ہو گئے میٹھے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

آپ کو خدا نے دی عرش و فرش کی کنجی
فیض سب کو ملتا ہے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

معجزاتِ شاہ کی ہیں دُور دُور تک شہرت
چاند ہو گیا ٹکڑے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

تشنگی مٹانے کو نرم نرم ہاتھوں سے
جاری ہو گئے چشمے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

بھائی بھائی کر ڈالا دشمنِ لہو جو تھے
انقلاب دیکھا ہے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

ارل مدد کہا جب بھی میں نے موجِ طوفاں میں
مل گئے کنارے سے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

آپ کی جو منشا ہے رب کی وہی منشا ہے
سب نظام چلتے ہیں آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

سوئے خُلد جائے گا دیکھنا اُجاگر بھی
آپ کی شفاعت سے آپ کے اشارے سے
بولتے ہیں سنگریزے …

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top