دل پریشان ہے کیا ہونا ہے

 

دل پریشان ہے کیا ہونا ہے
بےبس انسان ہے کیا ہونا ہے

ایک نظر کاش میں دیکھوں ان کو
کیسے امکان ہے کیا ہونا ہے

دل پریشان ہے کیا ہونا ہے

روئے جاناں کی قسم دل میں میرے
ان کا ہی دھیان ہے کیا ہونا ہے

دل پریشان ہے کیا ہونا ہے

تیرے دیدار پہ میرے جانا
دل یہ قربان ہے کیا ہونا ہے

دل پریشان ہے کیا ہونا ہے

باتیں کچھ اور بھی تم سے کرتے
وقت ایک آن ہے کیا ہونا ہے

دل پریشان ہے کیا ہونا ہے

کیوں نہ دل تم سے لگائے گا “رفی”
وہ بھی انسان ہے کیا ہونا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top