ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
اسلام کی بُنیاد ہے یہ ختمِ رسالت
ہے نقش دِلوں پر نبی کی مُہرِ نبوّت
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
جب “لا نبی بعدی” محمدؐ نے کہا ہے
اب جو نبی کا دعویٰ کرے جھوٹا بڑا ہے
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
مرزائی قادیانی ہے کافر بڑے کافر
نا شک کرو اسلام سے ہو جاؤ گے باہر
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
صدّیقؓ کی تلوار نے کذّاب کو مارا
یوں ختمِ نبوّت پہ کڑا پہرہ لگایا
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
واللہ! ادھورا تھا نبوّت کا محل بھی
سرکارؐ کے آنے سے ہی تکمیل ہوئی تھی
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
گھر بار بھی اولاد بھی سرکارؐ پہ قربان
اسلام پہ قربان ہے ہر ایک مسلمان
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
سرکارؐ کی تعریف میں قرآن کے پارے
وہ آخری نبی ہیں یہ قرآن پکارے
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر
میں ختمِ نبوّت کا محافظ ہوں اُجاگر
پیچھے نہ ہٹوں گا بھلے کٹ جائے میرا سر
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہے آخر
ہے ختمِ نبوّت کے لیے جان بھی حاضر