ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
جان مانگو، میں دل نہیں دوں گا
دل ٹھکانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
جس کی خاطر یہ کائنات بنی
ایسا نانا میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
جس پہ ہر ایک درود پڑھتا ہے
وہ گھرانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
یہ جو کعبہ ہے تم نہ سمجھو گے
گھر پرانا میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
رات سے دن جو یہ نکلتا ہے
مسکرانا میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
تم جسے آسمان سمجھتے ہو
شامیانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
کوئی پوچھے یہ دور کس کا ہے
تم بتانا میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
بولیں زہرا یہ اشک دو مجھ کو
یہ خزانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
اگ رہا ہے جو بادِ کرب و بلا
دانہ دانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
جس جگہ حُرّ بنائے جاتے ہیں
کارخانہ میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
جب سے گھر میں سجے ہیں میرے علم
آنا جانا میرے حسین کا ہے
ہر زمانہ میرے حسین کا ہے
مجھ میں، ریحان! یہ شعور جو ہے
شاعرانہ میرے حسین کا ہے