آ گئے آ گئے مصطفیٰ آ گئے
آج دنیا میں خیر الورا آ گئے
بزم کونین میں ہر طرف شور ہے
مصطفیٰ آ گئے مجتبیٰ آ گئے
عرش والے مبارک دینے لگے
فرش والو حبیب خدا آ گئے
کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے
پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی
ہر طرف ہے نعمت سامان عید کا
مصطفیٰ آ گئے مجتبیٰ آ گئے
ہر طرف تیرگی تھی نہ تھی روشنی
آپ آئے تو سب کو ملی روشنی
خلقت اولین خاتم المرسلین
آپ پہلی کرن آخری روشنی
مصطفیٰ کی میں توصیف کرتا رہا
عمر بھر میرے گھر میں رہی روشنی
تو دو جہان کا اجالا ہمارا
ہے بڑی شان والا ہمارا
آ گئے آ گئے مصطفیٰ آ گئے
آج دنیا میں خیر الورا آ گئے