آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ Lyrics in Urdu
آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ
دل کا اجالا نامِ محمد ﷺ
اللہ اکبر رب العلیٰ نے
ہر شے پہ لکھا نامِ محمد ﷺ
ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن
سب سے ہے پیارا نامِ محمد ﷺ
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی
کر لو وظیفہ نامِ محمد ﷺ
شیدا نہ کیوں ہوں اس پر مسلمان
رب کو ہے پیارا نامِ محمد ﷺ
اللہ والا دم میں بنا دے
اللہ والا نامِ محمد ﷺ
صلی علیٰ کا سہرا سجا کر
دلہا بنایا نامِ محمد ﷺ
نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ
سب کا ہے آقا نامِ محمد ﷺ
پائیں مرادیں دونوں جہاں میں
جس نے پکارا نامِ محمد ﷺ
رکھو لحد میں جس دم عزیزو
مجھ کو سنانا نامِ محمد ﷺ
روز قیامت میزان و پل پر
دے گا سہارا نامِ محمد ﷺ
پوچھے گا مولا لایا ہے کیا کیا
میں یہ کہوں گا نامِ محمد ﷺ
بیڑا تباہی میں آ گیا ہے
دے دے سہارا نامِ محمد ﷺ
اپنے رضا کے قربان جاؤں
جس نے سکھایا نامِ محمد ﷺ
آنکھوں میں آ کر دل میں سما کر
رنگت رچا جا نامِ محمد ﷺ
اپنے جمیل رضوی کے دل میں
آ جا سما جا نامِ محمد ﷺ