آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول Lyrics in Urdu
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول
ذکرِ نبی تو کرتا جا، یہ ذکر بڑا انمول
ایسا دن بھی آ جائے سرکار کے در پہ بیٹھے ہوں
لب خاموش زبان بن جائیں آنسو عرضا کرتے ہوں
ان کے در پر رونے والے ! دل سے کچھ تو بول
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول
سرکار دو عالم پیار آقا جدھر سے گزرا کرتے تھے
شجر گواہی دیتا تھا اور پتھر کلمہ پڑھتے تھے
نورِ خدا کے منکر اب تو اپنی آنکھیں کھول
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول
آؤ چلو، دیوانو ! سارے شہر مدینہ چلتے ہیں
میری کیا اوقات ہے، سب ہی ان کے در سے پلتے ہیں
غیروں کو بھی دیتے ہیں وہ بن مانگے بن مول
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول
جب سے ہوش سنبھالا ہے، میں ان کی نعتیں پڑھتا ہوں
گستاخی نہ ہو جائے، میں سنبھل سنبھل کے چلتا ہوں
ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے ایسا ملا ماحول
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول
راشد ! نعتیں لکھنا پڑھنا یہ ہے بڑا اعزاز
ان کے کرم کے صدقے ہی سے اونچی ہے پرواز
نعتِ نبی تو سنائے جا اور کانوں میں رس گھول
آقا آقا بول، بندے ! آقا آقا بول