آتے ہیں آتے ہیں سرکارِ مدینہ
جہاں ذکر کیا جائے ان کا، تشریف وہاں پر لاتے ہیں
ہیں آمنہ پیارا خواب تیرا، تعبیر ہیں یہ اللہ اللہ!
ہے لعل تیرا محبوبِ خدا، جبرئیل پیغام سناتے ہیں
صدقے ہیں کبوتر آقا پر، طیبہ میں دیکھو یہ منظر
وہ صلِ علیٰ سارے پڑھ کر، جب پر اپنے پھیلاتے ہیں
آمد کی گھٹائیں جھوم اٹھیں، رحمت کی گھٹائیں جھوم اٹھیں
مکہ کی فضائیں جھوم اٹھیں، صحرا کی ہوائیں جھوم اٹھیں
رحمت کے بادل چھاتے ہیں