عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں

غازی عباس غازی عباس
غازی عباس غازی عباس

 

عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں
جھکتے ہیں جہاں شاہ بھی تیرا وہ آستان
عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں

 

تو قمر بنی ہاشم زہرہ کی دعا ہے
سایہ تیرے علم کا دو جگ پہ با خدا ہے
تیرے علم کو چومنے جھکتا ہے آسمان
عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں

 

شیر خدا ہے بابا شیر کربلا تو
تیرے در پہ جو بھی آئے مشکل کرے کشا تو
تیرے دیے جلاتا ہے اس لیے جہان
عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں

 

تو شہنشاہ ہے آقا دو جگ میں تیری شاہی
پنجتن ہیں تجھ پہ ناز ایسی وفا نبھائی
شاہد تیرے علم پر پنجتن کا یہ نشان
عباس تیرے در سے دنیا میں در کہاں

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top