ابر کرم گیسو محمد

ابر کرم گیسو محمد
صلی اللہ علیہ و سلم
دونوں حرم ابرو محمد
صلی اللہ علیہ و سلم

سب سے انوکھا مو محمد
سب سے نرالی کو محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

سب کی نظر ہے سوئے کعبہ
کعبہ تکے ہے روئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

کعبے کو کس نے بنایا قبلہ
کعبے کا کعبہ روئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

سجدہ سر ہے سوئے کعبہ
سجدہ دل ہے سوئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

سارے چمن میں کس کی خوشبو
خوشبو ہے خوشبوئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

کس کی چمک ہے پیکر گل میں
گل میں کھلا ہے روئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

دھارے چلے ہر انگلی سے ان کی
دیکھو وہ نکلی جوئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

کس کا مو دیتا ہے گواہی
موئے محمد، موئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

زندہ ہے واللہ! زندہ ہے واللہ!
جان دو عالم روئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی
کھل گئے جب گیسو محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

یہ راہ مہکی، وہ راہ مہکی
کھل گئے جب گیسو محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

صبح رخ روشن سے دو بالا
حسن شب گیسوئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

صبح منور، شام معطر
ہر دو بہم در روئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

اختر خستہ! چل دے جناں کو
باغ جناں ہے کوئے محمد

صلی اللہ علیہ و سلم

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top