ے شفعِ اُمم شاہِ ذی جاہ لے خبر

ے شفعِ اُمم شاہِ ذی جاہ لے خبر
للہ لے خبر میری للہ لے خبر

دریا کا جوش، ناو نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈوبا، تو کہاں ہے میرے شاہ لے خبر

منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نا بلد
اے خضر لے خبر میری اے ماہ لے خبر

پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا
ان کی جو تھک کے بیٹھے سرِ راہ لے خبر

جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب
گھیرے ہیں چار سمت سے بد خواہ لے خبر

منزل نئی عزیز جدا لوگ نا شناس
ٹوٹا ہے کوہِ غم میں پڑے کاہ لے خبر

وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں محب
اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر

مجرم کو بارگاہِ عدالت میں لائے ہیں
تکتا ہے بے کسی میں تیری راہ لے خبر

اہلِ عمل کو ان کے عمل کام آئیں گے
میرا ہے کون تیرے سوا آہ لے خبر

پرخار راہ، برہنہ پا، تشنہ آب دور
مولا پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر

باہر زبانیں پیاس سے ہیں، آفتاب گرم
کوثر کے شاہ کثرہ اللہ لے خبر

مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا
تیری ہی تو ہے بندۂ درگاہ لے خبر

شاعر: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top