اللہ میرا دہر میں اعلیٰ مقام ہو

اللہ میرا دہر میں اعلیٰ مقام ہو
سرکار کے غلاموں میں میرا بھی نام ہو

مرنے سے پہلے دیکھ لوں صبحِ دیارِ پاک
سرکار حاضری کا کوئی انتظام ہو

سانسیں مہکتی ہوں دمِ آخر گلاب سی
دردِ زباں حضورِ گرامی کا نام ہو

جس وقت میری روح جسد چھوڑنے لگے
آنکھوں کے سامنے میرے ماہِ تمام ہو

اس مشتِ خاک کی ہوں سبھی حسرتیں تمام
محبوب کی گلی میں جو قصہ تمام ہو

نس نس میں نشہ ایسا سما جائے نعت کا
سرکار لب پہ نعت میرے صبح و شام ہو

سیراب تاحیات ہوں سب تشنگانِ عشق
خدامِ مصطفیٰ میں اجاگر کلام ہو

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top