آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار،
پڑھتے ہیں صلّی اللہ علیہ وسلم آج در و دیوار۔

بارہ ربیع الاول کو وہ آیا دُرِّ یتیم،
ماہِ نبوت، مہرِ رسالت، صاحبِ خُلقِ عظیم۔

پیاری صورت، ہنستا چہرہ، منہ سے جھڑتے پھول،
نور سراپا، چاند سا چہرہ، حق کا پیارا رسول۔

جبریل آئے، جھولا جھلانے، لوری دے ذیشان،
سو جا سو جا، رحمتِ عالم، دو جگ کے سلطان۔

اوّل و آخر سب کچھ جانے، دیکھے، لے دو قریب،
غیب کی خبریں دینے والا، اللہ کا وہ حبیب۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top