گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

جو تجھ کو جو تیرے نبی کو پسند ہے
مجھے ایسا بندہ بنا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

تو مسجود میرا، میں ساجد ہوں تیرا
تو مالک میں بندہ تیرا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

نہ محتاج کر جہاں میں کسی کا
مجھے مفلسی سے تو بچا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں
تو عیبوں کو میرے چھپا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

میری تا قیامت جو نسلے ہوں یا رب
ہو سب عاشقِ مصطفیٰ میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

ہے کعبے پر نظریں عبیدِ رضا کی
ہو مقبول ہر ایک دعا میرے مولا

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top