گناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت یا رسول اللہ

گناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت یا رسول اللہ
تمہی اب کچھ کرو ماہِ رسالت یا رسول اللہ

میں بچنا چاہتا ہوں ہائے، پھر بھی بچ نہیں پاتا
گناہوں کی پڑی ہے ایسی عادت یا رسول اللہ

لگا تکیہ گناہوں کا پڑا دن رات سوتا ہوں
مجھے اب خوابِ غفلت سے جگا دو یا رسول اللہ

میں ہوں سنی، رہوں سنی، مروں سنی مدینے میں
بقیعِ پاک میں بن جائے تربت یا رسول اللہ

شہاعطارؔ آنا چاہتا ہے تیرے روضے پر
عطا ہو حاضری کی پھر اجازت یا رسول اللہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top