Rahmat-O-Noor Ki Barsat Shabe Barat Ki Raat Lyrics | रहमत-ओ-नूर की बरसात शबे बरात की रात

Rahmat-O-Noor Ki Barsat Shabe Barat Ki Raat Lyrics

 

 

Rahmat-o-noor ki barsat shabe barat ki raat
Mahke mahke sabhi baghaat shabe barat ki raat

 

रहमत-ओ-नूर की बरसात शबे बरात की रात
महके-महके सभी बाग़ात शबे बरात की रात

 

Ho na mayoos ke tu bhi muraden apni
Maang le rab se utha haath shabe barat ki raat

 

हो ना मायूस के तू भी मुरादें अपनी
मांग ले रब से उठा हाथ शबे बरात की रात

 

Apne mahboob ke dar ka utar kar sadqa
Rab lutata hai ina’maat shabe barat ki raat

 

अपने महबूब के दर का उतार कर सदक़ा
रब लुटाता है इनामात शबे बरात की रात

 

Aasiyon aao chalen rab ke karam me ham sab
Rab bulata hai hamen aaj shabe barat ki raat

 

आसियों आओ चलें रब के करम में हम सब
रब बुलाता है हमें आज शबे बरात की रात

 

Rab ka wada hai jo chaho maang lo Ahil
Maango taiba me ho wafaat shabe barat ki raat

 

रब का वादा है ! जो चाहो मांग लो आहिल
मांगो तैबा में हो वफ़ात शबे बरात की रात

 

Ali Ali Mola Haider Haider Lyrics

Marhaba Sayyadi Makki-Madani ul Arabi Lyrics

Ishq Aisa Malaal Deta Hai Naat Lyrics

ye kehti thi ghar ghar me ja kar haleema naat lyrics

 

شبِ برأت کی ابتداء کب اور کہاں سے ہوئی

شب برآت کی ابتداء حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں منائی جاتی ہے” سراسر جھوٹ اور جہالت و نادانی ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

شب برات کی ابتدا کہاں سے ہوئی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی کی یاد ہوتی ہے اصل کیا ہے
متفق علیہ قول نقل فرمائیں ــ
🌹سائل🌹مکی خان🌹

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📝الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب” یہ کہنا کہ” شب برات کی ابتداء حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں منائی جاتی ہے” سراسر جھوٹ اور جہالت و نادانی ہے ــ
📃شب برات کی فضیلت و اہمیت ، شب برات میں عبادت، شب برات میں قبرستان جاکر مردوں کے لئے بخشش و مغفرت کی دعا کرنا، شب برات میں مردوں کے لئے ایصال ثواب فاتحہ خوانی یہ سب قرآن کریم و حدیث شریف اور صحابہ کرام و بزرگان دین کے اقوال سے ثابت ہے ــ

🏷جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد پاک ہے کہ” وَذَکِّرھُم بِاٰیّٰمِ اللّٰہ” یعنی” اور لوگوں کو اللہ کے دنوں کی یاد دلاتے رہو

📄حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے” احیاء العلوم ” میں ایسے دنوں اور ایسی راتیں جو قرآن کی بولی میں” ایام اللہ” یعنی ” خدا کے دن” ہیں اور جن کا ایک ایک لمحہ عبادت و طاعت کے لئے گوہر نایاب سے بھی زیادہ قیمتی ہے” ان کی ایک طویل فہرست” فضیلت والی پندرہ راتیں اور فضیلت والے انیس دن تحریر کی ہے” جن میں ایک شب برات ( شعبان المعظم کی پندرہویں رات ) اور پندرہواں دن بھی ہے ــ
📜قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اس مبارک رات کا ذکر اس طرح فرمایا ہے کہ” اس رات میں ہمارے حکم سے ہر حکمت والا کام تقسیم کر دیا جاتا ہے ــ
( سورہ دخان )
🏞یعنی” شب برات میں بندوں کی روزیاں ، ان کی اموات و پیدائش ، لڑائیاں ، زلزلے، حادثات ، غرض سال بھر میں ہونے والے تمام واقعات کے احکام الگ الگ تقسیم کر دئے جاتے ہیں – اور ہر کام کے؛ فرشتوں کو ان کا کام سونپ دیا جاتا ہے ، جس کی وہ سال بھر تک تعمیل کرتے رہتے ہیں ــ
( صاوی شریف )
☄حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ” اس رات میں اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو بخش دیتا ہے مگر نجومی ، جادوگر، شرابی، زناکار، ماں باپ کا نافرمان، سود خوار ، حقوق العباد میں گر فتار، مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے والا ، کسی مسلمان سے کینہ رکھنے والا، بلا کسی شرعی وجہ کے اپنی رشتہ داری کو کاٹ دینے والا، اس رات میں نہیں بخشا جاتا ــ
( صاوی شریف )
💧لیکن، ہاں، اگر اس رات کے آنے سے پہلے اپنے ان برے کرتوتوں سے توبہ کر لیں تو ان لوگوں کی بھی اس رات میں مغفرت ہو جائے گی” حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ” اس رات میں اللہ تعالیٰ سورج ڈوبنے کے وقت سے آسمان دنیا پر نزول اجلال فرما کر ارشاد فرماتا ہے کہ ، کیا ہے کوئی بخشش مانگنے والا ؟ کہ میں اس کو بخش دوں، کیا ہے کوئی روزی مانگنے والا، کہ میں اس کو روزی عطا کروں، کیا ہے کوئی بلا میں مبتلا، کہ اس کو میں عافیت دوں، اسی قسم کی ندائیں ہوتی رہتی ہیں- یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے
( ابن ماجہ شریف )

🏷حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ” جو اس رات میں ایک سو رکعت نماز نفل پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک سو فرشتوں کو بھیجے گا” تیس فرشتے اس کو جنت کی بشارت دیں گے ، تیس فرشتے اس کو جہنم سے بے خوفی کی خوشخبری سنائیں گے، تیس فرشتے دنیاوی آفتوں کو اس سے ٹالتے رہیں گے ” اور دس فرشتے اس کو شیطان کے مکرو فریب سے بچاتے رہیں گے ــ
( صاوی شریف )
🕯ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ” میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم بقیع الغرقد ( قبرستان مدینہ منورہ ) میں تشریف لے گئے اور مسلمان مردوں، عورتوں اور شہیدوں کے لئے دعا فرمائی،
( ما ثبت من السنتہ )
💎اولیاء اللہ کے معمولات میں سے ہے کہ بعد نماز مغرب چھ رکعتیں پڑھیں اور ہر دو رکعت پر سلام پھیریں اور ہر دو رکعت کے بعد ” سورہ یس” ایک مرتبہ یا ” قل ھو اللہ ” ٢١ مرتبہ پڑھیں” پہلی بار درازی عمر کے لئے پڑھیں ، دوسری بار رزق کی ترقی کے لئے پڑھیں ،اور تیسری بار دفع بلا کے لئے” پھر دعاء نصف شعبان المعظم پڑھے” حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ” جب عید یا جمعہ یا عاشورہ کا دن یا شب برات ہوتی ہے تو اموات کی روحیں آکر اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہے کوئی ؟ کہ ہمیں یاد کرے ! ہے کوئی ؟ کہ ہم پر ترس کھائے !ہے کوئی ؟ کہ ہماری غربت کو یاد دلائے ! اسی طرح ” کنزالعباد ” میں بھی ” کتاب الروضتہ” امام زند ویستی سے منقول ہے ــ
( فتاویٰ رضویہ جلد چہارم صفحہ ٢٣٣ )
📃معلوم ہوا کہ اس رات میں جو ایصال ثواب کیا جاتا ہے وہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شروع نہیں بلکہ بہت پہلے سے اس کی ترغیب صحابی رسول حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے موجود ہے اور شب برات کے معمولات حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے ارشاد پاک کے مطابق ہیں ــ

🌹؛واللـه تعالی اعلم؛🌹

 

 

Usdul Ghabah Fi Marifat-us-Sahabah By Ibn Aseer Book Free download PDF

Aansu Meri Aankhon Mein Nahi Aaye Hue Hain Lyrics in Hindi

Hasbi Rabbi Jallallah Lyrics Hindi

Tafseer Ibne Kaseer (complete 5 volumes) Urdu free download pdf

Banda am wal amru amruk Sanche daani urdu lyrics

HUZOOR AISA KOI INTEZAM HO JAYE LYRICS

dil hai sanam khaana mera jab se basi soorat teri lyrics

Leave a Reply