وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

جہادِ محبت کی آواز گونگی
کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر دو تو جامِ شہادت
لبوں سے لگانے کا دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر بھی چھوڑا
تو صدیق اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے ضرورت
جہاں دل لٹانے کا دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتائیں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کے اتنا مزا تھا
کہ پھر ٹوٹ جانے کو دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ ننّا سا اصغر، وہ عیری رگڑ کر
یہی کہ رہا ہے وہ خیمے میں رو کر
آئے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں
میرا سر کٹانے کا دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

جو دیکھا ہے روءے جمالِ رسالت
تو ارشد عمر مصطفیٰ سے یہ بولے
بڑی اپنے دشمنی تھی مگر اب
غلامی میں آنے کا دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتائیں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کے اتنا مزا تھا
کہ پھر ٹوٹ جانے کو دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ ننّا سا اصغر، وہ عیری رگڑ کر
یہی کہ رہا ہے وہ خیمے میں رو کر
آئے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں
میرا سر کٹانے کا دل چاہتا ہے

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top