بن کے نورِ خدا مصطفیٰ آ گئے

بن کے نورِ خدا، مصطفیٰ آ گئے
مرحبا مرحبا مصطفیٰ آ گئے

اجڑی دنیا تھی آقا نے آباد کی
ہر طرف دھوم ان کے ہی میلاد کی

سب کے مشکل کشا، مصطفیٰ آ گئے
مرحبا مرحبا مصطفیٰ آ گئے

ہو گئے نور دنیا کے ظلمت تلے
جن کے آنے سے ماؤں کو بیٹے ملے

سرورِ انبیا، مصطفیٰ آ گئے
مرحبا مرحبا مصطفیٰ آ گئے

عرش پر جشن جن کا منایا گیا
سب رسولوں کو جس میں بلایا گیا

ہاں وہی دل رُبا مصطفیٰ آ گئے
مرحبا مرحبا مصطفیٰ آ گئے

اب نہ مایوس ہوگا سوالی کوئی
آج ناصر نہ لوٹے گا خالی کوئی

مسکرا اے گدا، مصطفیٰ آ گئے
مرحبا مرحبا مصطفیٰ آ گئے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top