باطل کے جب جب بدلے ہیں تیور

باطل کے جب جب بدلے ہیں تیور
آیا ہے تب تب میری زباں پر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

پیارے نبی نے جینا سکھایا
بخدا انسان ہم کو بنایا
پہنایا اخلاق و ایمان کا زیور
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

خود بھی جیو جینے دو سب کو
ایذا نہ پہنچاؤ خود سے کسی کو
اسلام کا یہی درسِ منوّر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

صدیق و فاروق و عثمان و حیدر
اصحاب و ازواج و شبّیر و شبّار
اِن سب کا احسان ہم سب کے اوپر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

بغدادی مےخانہ چلتا رہے گا
اجمیری پیالہ چھلکتا رہے گا
نوری میاں دیں گے برکتی ساگر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

میزان پر آقا ہم کو بچائیو
دامن میں اپنے ہم کو چھپائیو
اتنا کرم یا شفاۓ محشر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

رہے خدا میں گھر کو لٹائے
دینِ نبی پہ سر کو کٹائے
عقبٰی کی دولت لٹے بھر بھر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

سچّے صدا اقوال ہمارے
سیدھے صدا اعمال ہمارے
تب ہوگا رب مہربان ہم پر
نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top