جب جب نبی کی یاد آئے ہے

جب جب نبی کی یاد آئے ہے
جیا مورا کھنچ کے مدینہ چلا جائے ہے

آمنہ بی بی خوشیاں منائے
عبد المطلب پھولے نہ سمائے

بل بل حلیمہ بی بی جائے ہے
جیا مورا کھنچ کے مدینہ چلا جائے ہے

آئے رو جگ ما شاہِ مدینہ
کفر کے ساتھ پہ آیا پسینہ

حق کا جو جھنڈا لہرائے ہے
جیا مورا کھنچ کے مدینہ چلا جائے ہے

اللہ اکبر ان کا پسینہ
جس میں مہکتا ہے سارا مدینہ

دونوں جہاں کو مہکائے ہے
جیا مورا کھنچ کے مدینہ چلا جائے ہے

آئے گا اک دن حج کا مہینہ
پھر سے بلا لو شاہِ مدینہ

رضوان کو یاد اب ستائے ہے
جیا مورا کھنچ کے مدینہ چلا جائے ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top