یا غوث الاعظم آپ کے در لگا ہوں میں

یا غوث الاعظم آپ کے در لگا ہوں میں
کچھ غم نہیں ہے مجھ کو اگر نارسا ہوں میں

بے حیلہ بے وسیلہ ہوں بیتاب و ناتواں
امداد تم کرو گے میری جانتا ہوں میں

غوث الاعظم شاہِ جیلاں
مجدھار میں نیا ہے
صدقہ مولا علی آؤ
میری لاج نبھا جاؤ

تو لجپال تے میں لج تیری
لگیاں دی لج پالیں وے میراں

میں نیواں میرا میراں اونچا
اونچیاں دے سنگ لائی
صدقے جاں ایہناں اونچیاں توں
جہناں نیویاں نال نبھائی

برباد مجھے کر دے
طوفان کا ارادہ ہے
کشتی میری ڈبونے کو
ہر موج آمادہ ہے

مجبور بہت ہوں میں
ایسے میں تم آ جاؤ
صدقہ مولا علی آؤ
میری لاج نبھا جاؤ

میں بھی رحم کے قابل ہوں
دکھ درد کا مارا ہوں
فریاد سنو امداد کرو
آخر میں تمہارا ہوں

کرو نظرِ کرم میراں
میرے کام بنا جاؤ
صدقہ مولا علی آؤ
میری لاج نبھا جاؤ

دنیا میں بتا دیجو
اور کون ہمارا ہے
اب راہِ خدا سن لیجو صدا
میں نے تم کو پکارا ہے

حسنین کے جانی ہو
میری بگڑی بنا جاؤ
صدقہ مولا علی آؤ
میری لاج نبھا جاؤ

خاکی پہ شاہِ جیلاں
رحمت کی نظر کر دو
سانس رکنے لگا آیا وقتِ نزع
میراں کو خبر کر دو

بخشش میری ہو جائے
صورت تو دکھا جاؤ
صدقہ مولا علی آؤ
میری لاج نبھا جاؤ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top