Naat Lyrics Urdu

Naat Lyrics Urdu

 

 

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

اے صبا مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کہہ دینا
اے صبا مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ (عزوجل) اللہ (عزوجل) حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
اللہ (عزوجل) اللہ (عزوجل) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے
لب ہمارے دورود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا
آپ کی گرد راہ کو آقابے سہارے سلام کہتے ہیں
عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ
یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
آپ عطار کیوں پریشان ہیں
عاصیوں پر وہ بہت مہربان ہیں
ان پہ رحمت وہ خاص کرتے ہیں

جو مسلماں سلام کہتے ہیں

Naat – 💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐
Naat

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے ..
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے ..

وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ ..
کعبے کی قسم رونق کعبہ بھی وہی ہے ..

اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار ..
یہ مصر کا بازار نہیں ، شہر نبیؐ ہے ..

اس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا !
اے قافلے والو یہ مدینے کی گلی ہے ..

نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ ..
بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے ..

اقبال میں کس منہ سے کروں مدحِ محمدﷺ ..
منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے ..

شاعر _✍ اقبال عظیم ..


Naat

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

چھوڑ کر سارا جہاں یار مدینے جائیں
دل کی خواہش ہے کہ اک بار مدینے جائیں۔
دید کو جنکی ترستی ہیں ہماری آنکھیں
ہوگا انکا وہاں دیدار مدینے جائیں۔

روز رہ رہ کےستاتی ہے یہ حسرت ہمکو۔
کاش ہم سے بھی گنہگا ر مدینے جائیں

انکی مدحت سے سنور جائے مقدر اپنا
گنگناتے ہوئے اشعار مدینے جائیں

جاکے سفیان وہاں بگڑی بنالو اپنی۔
زندگی ہے یہاں بیکار مدینے جائیں۔

سفیان فلاحی

Naat

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اشرف الانبیاء تیری کیا شان ہے
تیری توصیف میں سارا قرآن ہے

تیرے قدموں پہ شمس و قمر جھک گئے
تیرے انوار پر جان قربان ہے

ہے مزمل کہیں اور مدثر کہیں
بس تری مدح میں سارا قرآن ہے

ہیں جو یہ مہر و مہہ میں ضیا پاشیاں
نور کا تیرے ادنی سا فیضان ہے

اے حبیب خدا شاہ کون و مکاں
تم ہو حاجت روا میرا ایمان ہے

تو ہے ایسا بشر تجھ سا کوئی نہیں
خلق پر تیری رحمت کا احسان ہے

ہو دم آخری لب پہ یا مصطفٰی
مرتے مرتے یہی ایک ارمان ہے

تیری چاہت ہی ہے حاصل زندگی
تجھ پہ صدقے دل و جان و ایمان ہے

میں کہاں اور کہاں نعمت سرکار کل
یہ تو اجمل شہ دیں کا فیضان ہے

✍✍✍✍✍✍✍✍✍
سید محمد اجمل حسین کچھو چھوی

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Naat

🌹🌹 جــــــــان احمدﷺ 🌹🌹

صادقہ، صالحہ، صائمہ، صابرہ
صاف دل، نیک خو، پارسا، شاکرہ
عابدہ، زاہدہ، ساجدہ، ذاکرہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

وجہ تسکینِ قلبِ شہِ دوسَرا
راضیہ، عابدہ، ساجدہ، شاکرہ
صابرہ، زاہدہ، صادقہ، ذاکرہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جن کا نامِ مُبارک ہے بی فاطمہ
جو خواتینِ عالَم میں ہیں عالیہ
عابدہ، زاہدہ، ساجدہ، صالحہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

عالمہ، عاملہ، کاملہ، عادلہ
صالحہ، صاحبہ، ساترہ، سالکہ
مالکہ، حاکمہ، راحمہ، عاطفہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صالحہ،صادقہ، صائمہ، صابرہ
فاطمہ، کاملہ، زاہدہ، ذاکرہ
نُورِ چشمِ نبی، عابدہ، شاکرہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

اُس کی عظمت کاہےکب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اُس کا ہے مرتبہ
جس کی خاکِ قدم سُرمہِ چشمِ مَہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

قدسیوں کی درِ فاطمہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مَہ
جس کا مریم سے بھی ہے بڑا مرتبہ
سیّدہ، زاھرہ، طیبہ، طاہرہ

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

Naat

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

رحمت عالم فخر پیمبر ﷺ
مہر مروت خلق کے پیکر ﷺ

اذہب اذہب نفسی نفسی عالم محشر اللہ اللہ
آکے بچالو شافع محشر ﷺ

عیب نہاں تو ظاہر تھے ہی اعضاء نے بھی دیدی گواہی
لاج تمہارے ہاتھ ہے دلبر ﷺ

تشنہ رہینگے کیسے عاصی روح مسلماں اور ہو پیاسی
آپ ہی ہیں جب ساقئ کوثر ﷺ

گزرے ہے امت پل سے ایسے بجلی رہ رہ چمکے جیسے
بچھ گئے جب جبریل کے شہپر ﷺ

رشک کرے ہے ساری دنیا کتنا ہے ذیشان میرا آقا
ثانی ہے ان کا اور نہ ہمسر ﷺ

اشرف و افضل اکمل و اجمل اکرم و اعظم احمد و انور
صدقے مرے ماں باپ ہوں تم پر ﷺ

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Naat

💐💐نعت رسول مقبول ﷺ💐💐

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں
یہ کیف کیوں آج آرہے ہیں
کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے
کی حضور تشریف لا رہے ہیں

نوازشوں پر نوازشیں ہیں
عنایتوں پر عنایتیں ہیں
نبی کی نعتیں سنا سنا کر
ہم اپنی قسمت جگا رہے ہیں

کہیں پے رونق ہے مے کشوں کی
کہیں پے محفل ہے دلجلوں کی
وہ کتنے خوش بخت ہیں جو اپنے
نبی کی محفل سجا رہے ہیں

بنے گا جانے کا پھر بہانا
کہیگا آکر کوئی دوانہ
چلو نیازی تمہیں مدینے
مدینے والے بلا رہے ہیں

کہاں کی دولت کہاں کا منصب
قسم خدا کی ہے یہ حقیقت
کی جنہیں بلا یا ہے مصطفٰی نے
وہی مدینے کو جا رہے ہیں

💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

بادیدہ پرنم ، ہوں چلا شہرِ مدینہ
پہونچادے مرے مولا مجھے شہرِ مدینہ

مدت کی تمنا مری ہوجائے گی پوری
پہونچے گا مرا قافلہ جب شہرِ مدینہ

اعمال مرے ایسے کچھ اچھے نہیں لیکن
امّید کرم لے کے چلا شہرِ مدینہ

ہے رختِ سفر عشق،تو ہے شوق سواری
لرزیدہ قدم سے ہوں چلا شہرِ مدینہ

شاید کہ رحم کردے خدا میرے حال پر
اس حوصلے سے میں ہوں چلا شہرِ مدینہ

رک جاؤ فرشتو!نہ ابھی چھیڑو مجھے تم
چلنے دو ذرا تیز مجھے شہرِ مدینہ

اے جذبہء دل یوں نہ مچل تھوڑا صبر کر
کچھ پل میں ہی آجائے گا بس شہرِ مدینہ

بے تاب ہوں اتنا کہ ہر اک راہ رو سے میں
کہتا ہوں کہاں سے ہے رہِ شہرِ مدینہ

سوجان سے قربان میں اس غیبی ندا پہ
لو دیکھ لو،آجاؤ،یہ ہے شہرِ مدینہ

جاہل کی ہے اوقات بھلا؟نعت لکھےوہ!
ہر شعر میں بس کہتا رہا شہرِ مدینہ

مرزا جاہل

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

أعوذ بالله من الشيطان، الرجيم.
بِسْــــــــــــــــــــــمِ اﷲِارَّحْمَنِ ارَّحِيم.

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایاہوں
بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے
بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مارڈالاہے
متاع دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر
سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر
لٹا کر ساری پونجی غفلت و نسیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں ترے کعبے کے آنچل میں
گناہوں کی لپٹ سے کائناتِ قلب افسردہ
ارادے مضمحل،ہمت شکستہ،حوصلے مردہ
کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
کہ کس جھنجھال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی
خلاصہ یہ کہ بس جل بُھن کے اپنی روسیاہی سے
سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے
ترے دربار میں لایا ہوں اب اپنی زبوں حالی
تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں خالی
یہ تیرا گھر ہے تیرے مہر کا دربار ہے مولا
سراپا نور ہے اک مَہبطِ انوار ہے مولا
تری چوکھٹ کے جو آداب ہیں میں ان سے خالی ہوں
نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں
زباں غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
خدایا رحم میرے اس زبانِ بے زبانی پر
یہ آنکھیں خشک ہیں یارب انہیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا
الٰہی تیری چوکھت پر بھکاری بن کے آیا ہوں

سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایاہوں

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐

ﮔﻞ ﺍﺯ ﺭﺧﺖ ﺁﻣﻮﺧﺘﻪ ﻧﺎﺯﮎ ﺑﺪﻧﯽ ﺭﺍ ﺑﺪﻧﯽ ﺭﺍ
ﺑﻠﺒﻞ ﺯ ﺗﻮ ﺁﻣﻮﺧﺘﮧ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺳﺨﻨﯽ ﺭﺍ ﺳﺨﻨﯽ ﺭﺍ

پھولوں نے نازک بدنی آپ سے سیکھی
بلبل نے اپنی زبان کی مٹھاس آپ سے سیکھی

Flower has learnt tender-being from your face,
And nightingale has learnt from you the sweet words

ﮨﺮ ﮐﺲ ﮐﮧ ﻟﺐ ﻟﻌﻞ ﺗﺮﺍ ﺩﯾﺪﮦ ﺑﮧ ﺩﻝ ﮔﻔﺖ
ﺣﻘﺎ ﮐﮧ ﭼﮧ ﺧﻮﺵ ﮐﻨﺪﮦ ﻋﻘﯿﻖ ﯾﻤﻨﯽ ﺭﺍ

جس نے بھی آپ کے ہونٹوں کو دیکھا تو دل سے کہا
حق ہے کہ کیا خوب یمنی عقیق ہیں

Whoever saw your red lips, praised them
Even the nicely carved carnelian of Yemen

ﺧﯿﺎﻁ ﺍﺯﻝ ﺩﻭﺧﺘﮧ ﺑﺮ ﻗﺎﻣﺖ ﺯﯾﺒﺎ
ﺩﺭ ﻗﺪ ﺗﻮ ﺍﯾﮟ ﺟﺎﻣﺌﮧ ﺳﺮﻭ ﭼﻤﻨﯽ ﺭﺍ

ازل کے درزی یعنی خدا نے آپ کی کیا خوب قامت بنائی ہے
آپ کے تن کو باغ کے سرو کی طرح سجایا ہے

Tailor of the eternity has sewed over your pretty stature
this green dress of garden over your body

ﺩﺭ ﻋﺸﻖ ﺗﻮ ﺩﻧﺪﺍﻥ ﺷﮑﺴﺖ ﺍﺳﺖ ﺑﮧ ﺍﻟﻔﺖ
ﺗﻮ ﺟﺎﻣﻪ ﺭﺳﺎﻧﯿﺪ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﺭﺍ ﻗﺮﻧﯽ ﺭﺍ

آپ کے عشق میں دانت ٹوٹ گئے اور آپ کی محبت میں
یہ نعت اویس قرنی کوبھی سنا دو

In your love teeth are broken, mere due to love
Make this news reach to Owais of Qarn

ﺍﺯ ﺟﺎﻣﯽ ﺑﮯ ﭼﺎﺭﺍ ﺭﺳﺎﻧﯿﺪ ﺳﻼﻣﮯ
ﺑﺮ ﺩﺭ ﮔﮩﮧ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﻣﺪﻧﯽ ﺭﺍ

بے چارہ جامی سلام پیش کرتا ہے
رسول مدنی کے دربار پرانوار پر

From poor Jami, reaches salam
to the Holy Kingdom of Prophet (PBUH) of Madina

🌹🌹🌹ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﺟﺎﻣﯽ🌹🌹🌹

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

کہاں اعمال ہیں ایسے کہ ہم سرکار کو دیکھیں
مگر دل کی تمنا ہے جمال یار کو دیکھیں

سخاوت میں,عنایت میں, مروت میں, اخوت میں
یگانہ ہیں، مرے سرکار کے اطوار کو دیکھیں

زمانہ میں اگر چاہو سکون و امن قائم ہو
تو پھرسرکار کے ہر سیرت و کردار کو دیکھیں

نکیرو چاہنا جو پوچھ لینا تم ,مگر پہلے
نگاہوں کی تمنا ہے رخ سرکار کو دیکھیں

تمنائے دلی ہے کاش وہ دن بھی میسر ہو
مدینہ جائیں اور جاکر گل و گلزار کو دیکھیں

خدا کے پاس لمحہ میں چلے جانا,چلے آنا
شب اسری مرے سرکار کی رفتار کو دیکھیں

ہے فضل بے نوا کی یہ تمنا اے میرے آقا
کہ جب بھی بند ہوں آنکهيں ترے انوار کو دیکھیں

ڈاکٹر سید فضل الرحمن کاظمی

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

MADEENE KE WAALI, DO AALAM KE DAATA

Madeene ke waali, do aalam ke daata,
Meri bhi nazar sue taiba lagi hai.
Main mohtaaj hoon ek nigaah-e karam ka,
tumhare karam par meri zindagi hai.

Yahaan rehke jeena hai marne se bad-tar,
Waha jaake marna hai jeene se behtar.
Mayassar jo ho unke kadmo mei rehkar,
Wahi zindagi asl main zindagi hai.

Faqeeri ka mujh mein nahi hai saleeqa
Na aaata hai kuch maangne ka tareeqa,
Jo tujh se na maangu to phir kisse maangu
tumhare karam par meri zindagi hai.


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

NAZAR AAYA

Zameen ka aasman ka arsh ka jalwa nazar aaya,
Hujume yaad-e maula mein hame kya kya nazar aaya

Ajab andaaz mein wo gumbade khazra nazar aaya,
Meri qismat ka jaise wo hara parda nazar aaya.

Ana basharum ki taabiro se deewane ulajhte hain,
Wo ek raaz-e mashiyat tha jo baa parda nazar aaya
.
Nishaat-e zindagi mein doobne waale bhi kehte hain,
Museebat mein hamesha rehmato wala nazar aaya.

Tumhaari zika ki rifat alam Nash-rah mein hai lekin,
Mujhe to saare quran mein Tera charcha nazar aaya.

(ANWAR SHAYAR)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

KARAM SARKAR HOJAAYE

Karam baar- e digar mujhpar mere sarkaar hojaaye,
Tere roze par jab aau tera deedaar hojaaye,

Sanad banjaaye bakh-shish ki huzoor-e- dawaar-e- mahshar
Mere maula meri naato mein wo ikhlaas hojaaye,

Khudaai uski hojaaye khuda bhi uska hojaaye,
Rasoolallah ki chaahat me jo beemaar hojaye,

Khuda farmaata hai quraan mein mehboob farmado,
Jo mera pyaara banjaaye wo rab ka pyaara banjaaye.

Nabuwat tujhpe waari hai risaalat tujh pe qurbaan hai,
Mere aaqa tere sadqe mera sansar hojaaye.

Kiya zarro ko jisne pal mein sadre shak mahe anjum,
Wahi chashme karam mujhpar shah ek baar hojaaye


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

DIL MEIN ISHQ E NABI KI HO AISI LAGAN

Dil mein ishq e Nabi ki ho aisi lagan,
Ruh tadapti rahe dil machalta rahe
Zindagi ka maza hai kay har saans say
Ya Muhammad Muhammad nikalta rahey.

Ya Muhammad Muhammad main kehta raha
Noor kay motiyo ki ladi ban gayi,
Ayaton sey milaaata raha aayatein,
Phir jo dekha to Naat e Nabi ban gayi.

Jo bhi aansoo bahe mere Mehboob kay,
Sab kay sab abr e rehmat kay cheentay banay,
Chha gayi raat jab zulf lehra gayi,
Jab tabassum kiya chandani ban gayi

Jab chhida tazkira unkay rukhsar ka,
Wadduha padh liya, wal qamar keh dia,
Sooraton ki tilawat bhi hoti rahi,
Naat bhi ho gayi baat bhi ban gayi.

Sab say saim zaman ay mein mazoor tha,
Sab sey beykas tha beybas tha majboor tha,
Unko rahem agaya merey halaat par,

Meri azmat meri beybasee ban gayi.

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

Bekhud kiye dete hain, andaaz hijabaana
Aa Dil mein tujhe rakh loon, ai jalwa-e-janana

یبخود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہء جانانہ

Bas itna karam karna aye chasme kareemana
Jab Jaan Laboun Per ho Tum Samne Aa jana

بس اتنا کرم کرنا اے چشمِ کریمانہ
جب جان لبوں پر ہو تم سامنے آجانا

Dunya main mujhay tu ne gar Apna banaya hai
Mehshar mein bhi keh daina yeah hai mera deewana

دنیا میں مجھے تو نے گر اپنا بنایا ہے
محشرمیں بھی کہہ دینا یہ ہے میرا دیوانہ

Jee chahta tuhfay main bhaijoon main unhain Ankhain
Darshan ka to darshan ho Nazrane ka Nazrana

جی چاہتا ہے تحفے میں بیھجوں میں اُنہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نزرانے کا نذرانہ

Peeney ko to pee loun ga per araz zara see hai
Ajmair ka saqi ho baghdad ka maikhana

پینے کو تو پی لوں گا پر عرض ذرا سی ہے
اجمیر کا ساقی ہو بغداد کا میخانہ

Kyun aankh milai thi, kyoon aag lagai thee
Aab rukh ko chupa baithay kar kay mujhay deewana.

کیوں آنکھ ملائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رُخ کو چھپا بیٹھے کر کہ مجھے دیوانہ

Har Phool main boo teri Har Shama mai Zoa teri
Bulbul hai tera bulbul parwana tera perwana

ہر پھول میں بُو تیری، ہر شمع میں ضو تیری
بلبل ہے ترا بلبل، پروانہ ترا پروانہ

Jis Ja nazar aate ho sajday wahin karta houn
Es say nahin kuch matlab Kaaba ho ya butkhana

جس جاء نظر آتے ہو سجدے وہیں کرتا ہوں
اس سے نہیں کچھ مطلب کعبہ ہو یا بُت خانہ

Main Hosh hawaas apne es baat pe kho baitha
Hans ker jo kaha tu ne aaya mera deewana

میں ہوش و حواس اپنے اس بات پہ کھو بیٹھا
ہنس کر جو کہا تُو نے آیا میرا دیوانہ

Zahid meri kismat mein sajday hain usi dar kay
Chuta hai na chuthay ga sange dar e janana.

بیدم میری قسمت میں سجدے ہیں اُسی در کہ
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ در جانانہ

Kiya lutf ho mehshar mein main shikway kiye jaoon
Woh haskay kahay jayein deewana hai dewana.

کیا لطف ہو محشر میں میں شکوے کیے جاؤں
وہ ہنس کہ کہے جائیں دیوانہ ہے دیوانہ

Saaqi teray aatey hee yeh josh hai masti ka
Sheshay pay gira sheesha paimane pe paimana.

ساقی تیرے آتے ہی یہ جوش ہے مستی کا
شیشے پہ گرا شیشہ پیمانے پہ پیمانہ

Maloom nahin bedam mein kon houn aur kiya hoon
Youn apnoon main apna houn baiganoon mein baigana

معلوم نہیں بیدم میں کون ہوں اور کیا ہوں
یوں اپنوں میں اپنا ہوں بیگانوں میں بیگانہ

✍✍✍✍بیدم وارثی✍✍✍✍

✍✍✍✍Bedam Warsi✍✍✍✍

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

ہوا بھی سبز گنبد کو ادب سے چوم کر گذرے
شہنشاہوں کی عظمت بھی جھکائے اپنا سر گذرے

گماں گذرا نہ جس جاتک فرشتوں کےنہ پر گذرے
اک ایسی بھی تو منزل سے مرے خیرالبشر گذرے

جہالت کے اندھیروں میں لیے شمع ہنر گذرے
منوّر ہو گئی ہر شئے مرے آقا جدھر گذرے

کبھی بزمِ تصوُّر میں ادیب ایسا بھی ہو جاتا
سناؤں میں سنیں آقا جو حالِ زار پر گذرے

صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

(ادیب غازی پوری ..مالیگاؤں)


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے
فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے
وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ہے
مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کل ہے
اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

والشمس ضحٰی چہرہء انور کی جھلک ہے
والیل سجیٰ گیسوئے حضرت کی لچک ہے
عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

اللہ کا فرماں الم نشرح لک صدرک
منسوب ہے جس سے ورفعنا لک ذکرک
جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

مُزّمل و یٰسین و مدّثر و طٰہٰ
کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا
کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمّی لقبی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

وہ ذات کہ جو مظہر لو لاک لما ہے
جو صاحب ۔۔۔ ۔۔ بہ معراج ہوا ہے
اصرام امامت جسے نبیوں کی ملی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت
پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت
وہ محسن و غم خوار ہمارا ہی نبی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

وہ ا ِن کا نبی ، اُن کا نبی ، سب کا نبی ہے۔۔۔

صل اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
۔۔۔۔۔


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

بے پردہ تھا گنجینہ پنہاں شبِ معراج
اللہ کی قدرت تھی نمایاں شبِ معراج

بس واقعہ اتنا تھا میری جاں شب معراج
جاناں سے ملا جلوۂ جاناں شب معراج

مِنْ اَیْن مَتٰی کَیْف اِلٰی سبکو تھی حیرت
ادراک تھا انگشت بدنداں شب معراج

تھا شانِ خدائی کا گزر بزم قدم میں
کس اوج پہ تھا رتبہ امکاں شب معراج

اللہ کو ان آنکھوں سے خود دیکھ کے آیا
انسانونکی آنکھوں کا اک انساں شب معراج

یہ کسکے قدم آئے کہ اب اوج پہ پہونچی
خوش بختی تعمیر سلیماں شب معراج

انکار کا حق کس کو پہونچتا ہے جو پہنچا
قرآں کے قریں صاحب قرآں شب معراج

تا طور گئے موسیٰ تو تا چرخ مسیحا
تا عرش گئے شاہِ رسولاں شب معراج

بارانِ کرم دیکھ کے سید بھی ہے آیا
ہاتھوں میں لئے دفترِ عصیاں شب معراج

کلامِ محدثِ اعظم ہند سید محمد اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

سہانی رات تھی ،
اور پُرسکوں زمانہ تھا
اثر میں ڈوبا ہوا جذ ب ِعا شقانہ تھا
انہِیں تو عرش پر محبوب کو بُلا نا تھا
ہوس تھی دِید کی
معراج کا بہانہ تھا
یہ کمال ِ حسن کا تھا معجزہ
کہ فراق حق بھی نہ سہہ سکا
شب ِ معراج لِیا عرش بریں پر بلوا
صدمہءِ ہجر خدا سے بھی گوارا نہ ہوا
سرِ لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہٰی وہ چلے نبؐی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
سرِ لا مکا ں سے طلب ہوئی
سوئے منتہٰی وہ چلے نبیؐ
کوئی حد ہے ان کے عُروج کی
بلغ العلا بکما لہ
کشف الد جٰی بجما لہ
حسنت جمیع و خِصالہ*
صلوُا علیہ وآلہ
جو گیا فرش سے عرش تک
وہ بُراق لے گیا بے دھڑک
طبقِ زمیں ورقِ فلک
گئے نیچے پا وں سے پُل سرک
لٹیں زلف کی جو گئِں لٹک
تو جہاں سارا گیا مہک
ہوِِِِِئیں مست بُلبلیں اس قدر
تو یہ غنچے بولے بولےچٹک چٹک
کوئی حد ہے اُن کی عروج کی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
رُخ ِمصطفٰیؐ کی یہ روشنی یہ تجلیوں کی ہما ہمی
کہ ہر ایک چیز چمک اُٹھی ۔ ۔ ۔
کشف الد جٰی بجمالہ
نہ فلک نہ چاند تارے نہ سحر،نہ رات ہوتی
نہ تیرا جمال ہوتا نہ یہ کا ئنا ت ہوتی
وہ سراپا رحمتِ کبریا کہ ہر ایک پہ جس کا کرم ہوا
یہ قرانِ پاک ہے برملا ۔ ۔ ۔
*حسنت جمیع و خِصالہ
یہ کمالِ حقِ محمدیؐ کہ ہراک پہ چشمِ کرم رہی
سرِ حشر نعرءِ اُمتی ۔ ۔ ۔
حسنت جمیعُ خصالہ
وہ حق نگر وہی حق نُما
رخِ مصطفٰیؐ ہے وہ آئِںہ
کہ خدایے پاک نے خود کہا ۔ ۔ ۔
صلو ا علیہ وآلہ
میرا دین عمبرِ وارثی
بخدا ہے عشقِ محمدیؐ
میرا زکر و فکر ہے بس یہی
صلو ا علیہ و آلہ
صلوا علیہ و آلہ

صلوا علیہ و آلہ

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

انوار کی ہوتی ہے برسات مدینے میں
بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

دل نور سے روشن ہو، ایمان سے یہ جھولی
سچ ہے کہ بدلتے ہیں حالات مدینے میں

جب ہاتھ مرے اٹھے دل سے یہ دعا نکلی
اے کاش مرے گذریں دن رات مدینے میں

سچ ہے کہ مہکتی ہیں مٹی بھی ہوائیں بھی
ہیں آپﷺ کے قدموں کی برکات مدینے میں

میں تھام کے جالی کو،آقاﷺ کی کروں مدحت
بڑھ جائے مری شاید اوقات مدینے میں

لفظوں کی جگہ آنسو گرتے ہیں ندامت سے
اٹھتے ہیں دعاؤں کو جب ہاتھ مدینے میں

کب گنبد خضرٰی کو دیکھیں گی مری آنکھیں
کب دل میں سمیٹوں گا سوغات مدینے میں

لفظوں میں بیاں کرنا ممکن ہی نہیں ارماں
جو دل میں مہکتے ہیں جذبات مدینے میں

🌿 خاکپائے خاتم الانبیاء ﷺ 🌿 ابوحماد
🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹


Naat

🌹🌹🌹🌹نعتِ شہِ کونین صل اللہ علیہ و سلم پیش کررہاہوں ملاحظہ فرمائیں 🌹🌹🌹🌹

تجھے اندیشہ کیا اے دل غمِ روزِ جزا سے ہے_
مکمّل رابطہ جب کہ درِ خیرالوری’ سے ہے_

بڑے نازوں میں رہتا ہوں بڑا بے فکر جیتا ہوں_
مجھے جب سے تعلق دامنِ شاہِ ہُدی’ سے ہے_

نبی کا نام لکھوں تو قلم سے پھول جھڑتے ہیں_
میرے افکار میں خوشبو گلابِ خوشنما سے ہے_

میں اپنی زندگی کو غیبتوں سے پاک رکھتا ہوں_
میں شاعر ہوں مجھے نسبت ثناے مصطفٰی سے ہے_

جسے ہم اصطلاحِ عام میں فردوس کہتے ہیں_
فضا اسکی معطّر دامنِ صلی علی’سے ہے_

محمـّد یا محمـّد اسلئے کہتا ہوں رہ رہ کر_
کہ دل کی زندگی در اصل ذکرِ مصطفی’ سے ہے_

محبّت سرورِ کونین کی ایمان ہے اُسکا_
شہِ لولاک پر شیدا یہ “ارشد” ابتداء سے ہے_

(شرف الدین” ارشد” ظہیرآبادی حالمقیم حیدرآباد) ِ

Naat

🌹🌹🌹🌹بلا نقط نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

اگر رسول ہدٰی کا کلمہ مدام وردِ عام ہوگا
کرم کا معمول عام ہوگا ہر اِک دو عالم کا کام ہوگا
اگر محمد کا دل کو سودا اصولِ رسمِ عوام ہوگا
اِدھر درود و سلام ہوگا اُدھر درود و سلام ہوگا
اِدھر ہمارے عمل مکمل اصولِ اسلام حمدِ داور
رہا اُدھر کا معاملہ وہ رسولِ اکرم کا کام ہوگا
محل کو مدِ مراد رکھ کر عمل کو مدِ مراد رکھ کر
دمِ سوال مآلِ آدم سلوک مولا کا عام ہوگا
گواہ اللہ ہر دو عالم اور اس کا ہر اِک وہ حکم محکم
گر اسم احمد کا ورد ہوگا کرم احد کا مدام ہوگا
عطا و عدل و ہدا مکرر علوم سر علٰی سراسر
ہر اک کا ہوگا اگر وہ مصدر رسول ہوگا امام ہوگا
طلوع طالع ہوا ہمارا درِ محمد کھلا وہ آؤ
ملک کا دورہ مدام ہوگا کلامِ محمود عام ہوگا
دراصل مدحِ رسولِ اکرم مع اک درود سلام اسلم
طرح طرح کا کلام و کلمہ سدا ہوا اور دوام ہوگا
عدوِ آلِ رسول ہوگا اگر دل اس کا گواہ عادل
گو لاکھ صالح عمل رہا ہو حلال سودا حرام ہوگا
اِلٰہ العالم کا حکم ہوگا ہمارا کلمہ کلام سارا
اگر محمد رسول ہوگا اگر محمد امام ہوگا
سوال علامہ آؤ کرلو ہوا رسول ہدٰی کا در وا
درِ محمد کا ہر گدا اک اُدھر مدارالمہام ہوگا

علامہ ظفر اورنگ آبادی


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

جو مدینے کے گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا
ان فقیروں ، راہگیروں ، ان گداؤں کو سلام

والہانہ جو طوافِ روضہِ اقدس کرے
مست و بے خود وَجد کرتی اُن ہواؤں کو سلام

مسجدِ نبوی کے صُبحوں اور شاموں کو سلام
یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

جو پڑھا کرتے ہیں روز و شب تیرے دربار میں
پیش کرتا ہے ظہوری ان سلاموں کو سلام .
یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام.
السلام سیّد و سردارِ ماﷺ!
السلام مالِک و مختارِ ماﷺ!
سیّد و سرور محمدﷺنُورِ جاں!
مہتر و بہتر شفیعِ مجرماںﷺ!
🌹 صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِه وَسَلَّمَ.🌹

💚💚💚

Naat

🌹🌹🌹🌹 نذرانہ بحضور سرور کونینؐ ﷺ🌹🌹🌹🌹

انوار کی ہوتی ہے برسات مدینے میں
بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

دل نور سے روشن ہو، ایمان سے یہ جھولی
سچ ہے کہ بدلتے ہیں حالات مدینے میں

جب ہاتھ مرے اٹھے دل سے یہ دعا نکلی
اے کاش مرے گذریں دن رات مدینے میں

سچ ہے کہ مہکتی ہیں مٹی بھی ہوائیں بھی
ہیں آپﷺ کے قدموں کی برکات مدینے میں

میں تھام کے جالی کو،آقاﷺ کی کروں مدحت
بڑھ جائے مری شاید اوقات مدینے میں

لفظوں کی جگہ آنسو گرتے ہیں ندامت سے
اٹھتے ہیں دعاؤں کو جب ہاتھ مدینے میں

کب گنبد خضرٰی کو دیکھیں گی مری آنکھیں
کب دل میں سمیٹوں گا سوغات مدینے میں

لفظوں میں بیاں کرنا ممکن ہی نہیں ارماں
جو دل میں مہکتے ہیں جذبات مدینے میں

🌿 خاکپائے خاتم الانبیاء ﷺ 🌿
ابوحماد

🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺🌹🌺

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

LAU MADEENE KI TAJALLI

Lau Madine Ki Tajalli Se Lagaye Huwe Hain
Dil Ko Hum Matla E Anwaar Banaye Huye Hain

Kashtiyan Apni Kinaare se Lagaye Huye Hain
Wo Kya Doobe Jo Muhammadﷺ Ke Tairaye Huwe Hain

Qabr Ki Neend Se Uthna Koyi Aasaan Na Tha
Hum To Mehshar Mein Unheﷺ Dekhne Aaye Huye Hain

Naam Aate Hi Abu Bakro Umar Ka Lab Par
Kyu Bigadta Hai Woﷺ Pehlu Mein Sulaye Huwe Hain

Haazir o Naazir o Noor o Bashar o Ghaib Ko Chdod
Shukr Kar Woﷺ Tere Aybo Ko Chupaye Huye Hain

Kyu Na Palla Tere A’amal Ka Bhari Ho Naseer
Ab To Meezan Pe Sarkaarﷺ Bhi Aaye Huye Hain

(PIRNASEERUDDIN NASEER GOLRAVI)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

SHAHID E ASRA BANA DIYA HOTA

Mujhe bhi shahid e asra bana diya hota,
Nabi ki gard kafepa bana diya hota.

Bana ke mujh ko kabootar gufa me rakh deta
Nahi to makdi ka jaala bana diya hota

Sahaba girne na dete zameen par mujh ko
Wazu ke pani ka katra bana diya hota

Hasan Hussain mere saath khelte hote
Ki mujh ko unka khilona bana diya hota

Udhed kar meri chamdi aye khaliq e Akbar
Nabi ke paaon ka joota bana diya hota

Jalan se dekhte, heere jawaheraat muhje
Nabi ki galiyon ka kachra bana diya hota.

(Sayed Hisamuddin Gilani Golravi)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

SHAHR-E-NABI TERI GALIYO KA

Shahre nabi teri galiyon ka naksha hi kuch aisa hai
Khud bhi hai Mustak e Ziyarat, Rouza hi kuch aisa hai

Unke dar par aisa jhuka dil utne ka kuch hosh nahi
Ahle shariat hai sakte me, sajda hi kuch aisa hai

Sibte Nabi hai pushte Nabi par aur Sajde ki haalat hai
Aaqa ne tasbih ko badhaya, beta hi kuch aisa hai

Rab ke siwa dekha na kisine farshi ho ya arshi ho
Unki haqiqat ke chehre par, parda hi kuch aisa hai

Taaj ko apne kaasa bana kar haazir hai Shahan e Jahan
Unki ata hi kuch aisi hai,sadqa hi kuch aisa hai

Kham hai yaha Jamshed o Sikandar iss mein kya hairani hai
Unke gulamo ka aye madni,rutba hi kuch aisa hai

(HAZRAT SAYED MADNI MIYAN ASHRAF)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

FALAK KE NAZARO

Falak Kay Nazaro, Zameen Ki Baharo
Sab Eidein Manao Huzoor Aagaye Hain
Utho Gham Ke Maaro Chalo Be Saharo
Khabar Yeh Sunao Huzoor Aagaye Hain

Anokha Niraala Woh Zeeshan Aya
Woh Saare Rasoolon Ka Sultan Aya
Are Kajkulaaho Are Badshaho
Nigahen Jhukao Huzoor Aagaye Hain

Huwa Chaar Su Rehmaton Ka Basera
Ujala Ujala Sawera Sawera
Haleema Ko Pahunchi Khabar Aminah Ki
Mere Ghar Mein Aao Huzoor Aagaye Hain

Hawaon Mein Jazbaat Hain Marhaba Kay
Fazaon Mein Naghmaat Salle Ala Ke
Duroodon Ke Gajre Salamo Ke Tohfe
Ghulamon Sajao Huzoor Aagaye Hain

Sama Hai Sana-e-Habib-e-Khuda Ka
Yeh Milad Hai Sarwar-e-Ambiya Ka
Nabi Ke Gadao Sab Ek Doosre Ko
Gale Se Lagao Huzoor Aagaye Hain

(MUHAMMED ALI ZUHOORI)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

CHAND TAARE HI KYA

Chand taare hi kya dekhte rah gaye
Unko arzo-sama dekte reh gaye
Padh ke rooh-ul-amin soorah-e-wadduha
Soorat-e-Mustafaﷺ dekhte reh gaye
Unko arzo-sama dek hte reh gaye
Wo imamat ki shab wo saf-e-ambiya
Muqtadi muqtada dekhte reh gaye
Unko arzo sama dekhte reh gaye
Kya khabar kis ko kab jaam e kausar mila
Hum to unki ada dekhte reh gaye
Unko arzo sama dekhte reh gaye
Nek-o-bad par huwa unka yaksa karam
Log achha bura dekhte rah gaye
Unko arzo sama dekhte reh gaye
Ho ke gum aye Naseer unke jalwon mein hum
Shaan-e-rabul ‘ulaa dekhte reh gaye
Unko arzo sama dekhte reh gaye

(PEER NASEERUDDIN NASEER GOLRAVI)

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ

چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ
کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

غلامانِ محمّدﷺ دور سے پہچانےجاتےہیں
دل گرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ

کہاں میں اور کہاں اُس روضۂ اقدس کا نظارہ
نظر اُس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دُزدیدہ

بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
مدینہ ہم نےدیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
فراق طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

پروفیسر اقبال عظیم


Naat

نـعــت رســول مـقبــولﷺ

یہ آہِ سحر کا اثر دیکھتے ہیں .

مدینہ کے شام و سحر دیکھتے ہیں .

غلامی سے تیری غلاموں کا رُتبہ .

ملائک سے بھی فوق تر دیکھتے ہیں .

تجلی جو ہے سبز گنبد پہ ہر دم .

اُسے رشکِ شمس و قمر دیکھتے ہیں .

مدینہ کا جغرافیہ دیکھ کر ہم .

عجب حالِ قلب و جگر دیکھتے ہیں .

تصور میں آتا ہے جب سبز گنبد .

تو ایمان کو گرم تر دیکھتے ہیں .

بفرطِ محبت بشوقِ نظر ہم .

مدینہ کے دیوار و در دیکھتے ہیں .

ابوبکرؓ و فاروقؓ و عثمانؓ و حیدرؓ .

تصور میں ہم اُن کے گھر دیکھتے ہیں .

جو روضہ پہ حاضر سلاطیں ہوئے ہیں .

تو پندار زیر و زبر دیکھتے ہیں .

جو جالی پہ صل علیٰ کہہ رہے ہیں .

اے اخترؔ انہیں چشمِ تر دیکھتے ہیں .

ﷺ ﷺ ﷺ

*🍁 مولانا شاہ حکیم محمد اختر ؒ

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

آقاؐ مدینے والے ہم آج رو دئیے ہیں
یادوں نے تیری دل میں نشتر چبھو دئیے ہیں

ان آنسوؤں کی قیمت کیا دے سکے گا کوئی
امت کے غم میں دل سے سجاد رو دئیے ہیں

طائف کی وادیاں بھی دیتی ہیں یہ گواہی
آقاؐ نے اپنے خوں سے جوتے بھگو دئیے ہیں

خود کو فنا کیا ہے جس کی خوشی کی خاطر
کانٹے اسی نے ان کی راہوں میں بو دئیے ہیں

ہاں اے شفیعِ محشر امت کی لاج رکھنا
اعمال کے مواقع ہم نے تو کھو دئیے ہیں

ہم نے حسن جو اپنی روداد ہے سنائی
رو رو کے دشمنوں نے دامن بھگو دئیے ہیں

🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے نورِ خدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا

اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

میں قبر اندھیری میں گھبراونگا جب تنہا
امداد میری کرنے آجانا میرے آقا

روشن میری تربت کو اے نورِ خدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
روسوائے زما نا ہوں دامن میں چھپا لینا

مقبول یہ عرض میری لللہ زرا کر نا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
اُس در سے شِفا پائی دکھ درد کے ماروں نے

آتا ہے اُنہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا
یہ شان ہی ان کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا

ﷲ نے سائے کو چاہا نہ جدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرن

صلی اللہ علیہ وسلم

Naat

🌹🌹🌹🌹 بزم نعت ﷺ🌹🌹🌹🌹

جنت کو لبھاتا ہے بیابان مدینہ
💐
ایک میں ہی نہیں طالب فیضان مدینہ
رکھتے ہیں ملک بھی سبھی ارمان مدینہ
۲
آمد پے تیری گونج اٹھی ہر طرف صدا
وہ آرہے ہیں دیکھیئے سلطان مدینــــــــہ
۳
سرکار کے قدموں کا یہ اعجاز تو دیکھو
جنتــــــــــــــ کو لبھاتا ہے بیابان مدینہ
۴
دامن میں اپنے لعل و گہر بھر لو طالبو
ہوتا ہے ہر گھڑی یہی اعــــــــلان مدینہ
۵
امت ہے مصائب میں گھری ھند میں آقا
للہ کرم کیجئے ســـــــــــــــــــلطان مدینہ
۶
جنت کی نعمتوں کو میں ٹھکرا دوں یہ کہہ کر
بہتـــــر ہے اس سے آب حــــــــــــرم نان مدینہ
۷
محشر میں اے عزیر یہ رضوان کہہ اٹھے
یہ بھی ہے اک غلام ثنا خوان مدینــــــــــــہ

از قلم محمد عزیر عالم تحسینی منظری مظفرپوری، ناظم اعلی مدرسہ اہلسنت و جماعت جامعہ ملک العلماء، بیگن واڑی گوونڈی ممبئ ۴۳


Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

 

Kab talak muntazir hum rahein Ya Nabiﷺ
Apna Jalwa-e-athar dikha deejiye

Hum faqeeron ki Ya Ahmad-e-Mujtabaﷺ
Piyaas qalb-o-nazar ki bujha deejiye

Aap zeenat azall ki hein Khair-ul-waraaﷺ
Aap ronaq abadd ki hein Salle Alaa

Aap Khair-ul-Bashar, Wajah-e-kaun-o-makaanﷺ
Paar baira hamara laga deejiye

Arsh walay bhi tairay sana khwan hein
Aur Malaik tairay darr key darbaan hein

Tairay darbaar-e-aali ki kiya shaan hay
Apnay qadmon mein hum ko bula leejiye

Ranj-o-Aalaam se hum ko kar do baree
Khushk hai dil ki khaitee, yeh kar do haree

Tashnagee, Bekalee, Teergi, Ya Nabi!
Rahguzaron ki dil say hataa deejiye

Bay amal hum saraapa gunahgaar hein
Ranjishon mushkilon mein giriftaar hein
Hum karam kay tumharay talabgaar hein
Aah-o-girya say hum ko jilla deejiye

Sab say ooncha hay rutbon mein rutba teraﷺ

choomtay hein malaaik bhee Roza teraﷺ

Chahatein dil mein hein, sar mein sauda teraﷺ

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر، کیا چیز ہے دنیا بھول گیا
یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے، دل ذوقِ تماشہ بھول گیا

پھر روح کو اذنِ رقص ملا، خوابیدہ جُنوں بیدار ہوا
تلؤوں کا تقاضا یاد رھا نظروں کا تقاضا بھول گیا

احساس کے پردے لہرائے، ایمان کی حرارت تیز ہوئی
سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ، سر اپنا سودا بھول گیا

پہنچا جو حرم کی چوکھٹ تک، اک ابر کرم نے گھیر لیا
باقی نہ رہا پھر ہوش مجھے، کیا مانگا اور کیا کیا بھول گیا

جس وقت دعا کو ہاتھ اٹھے، یاد آ نا سکا جو سوچا تھا
اظہارِ عقیدت کی دُھن میں اظہارِ تمنا بھول گیا

ہر وقت برستی ہے رحمت کعبے میں جمیل اللہ اللہ

خاکی ہوں میں کتنا بھول گیا عاصی ہوں میں کتنا بھول گیا

Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

جب زباں پر محمد کا نام آگیا
آسماں سے درود و سلام آگیا
سوز فرقت سے دل جب پریشان ہوا
لب پہ لا تقنطوا کا پیام آگیا
جب بڑھی حد سے دیدار کی تشنگی
روبرو میرے ماہ_تمام آگیا
ان کی محفل کا جب بھی تصور کیا
ہاتھ میںسروحدت کا جام آگیا
فاصلےخواب ہی خواب میں طے ہوئے
آنکھ کھولی تو باب السلام آگیا
کاش پھر حاضری کی اجازت ملے
پھر کروں عرض آقا غلام آگیا
جب مدینہ میں پہنچوں فضا گونج اٹھے
لو وہ شیدائے خیرالانام آگیا
جب زباں پر محمد کا نام آگیا
آسماں سے درود و سلام آگیا
صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
Naat

🌹🌹🌹🌹نعت شریف ﷺ🌹🌹🌹🌹

آقاؐ مدینے والے ہم آج رو دئیے ہیں
یادوں نے تیری دل میں نشتر چبھو دئیے ہیں

ان آنسوؤں کی قیمت کیا دے سکے گا کوئی
امت کے غم میں دل سے سجاد رو دئیے ہیں

طائف کی وادیاں بھی دیتی ہیں یہ گواہی
آقاؐ نے اپنے خوں سے جوتے بھگو دئیے ہیں

خود کو فنا کیا ہے جس کی خوشی کی خاطر
کانٹے اسی نے ان کی راہوں میں بو دئیے ہیں

ہاں اے شفیعِ محشر امت کی لاج رکھنا
اعمال کے مواقع ہم نے تو کھو دئیے ہیں

ہم نے حسن جو اپنی روداد ہے سنائی
رو رو کے دشمنوں نے دامن بھگو دئیے ہیں
🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾🌹


Naat

MERE MUSTAFAﷺ AAGAYE
Lo girte huwo ko
Utha ne ke khatir
Rahe ishteqamat
Pe laane ke khatir
Zaman e se zulmat mitan e ke khatir
Chirage mohabbat jalan e ke khatir
Woh noore khuda aagaye
Mere mustafaﷺ aa gaye

Buzurgo se uljhe, mazaaro se uljhe
Zaeefo se uljhae, jawaan o se uljhe
Ye najdi salaamo qayaamo se uljhe
Tera khaayen tere gulaamon se uljhe
Wahi aaj ghabra gaye, mere Mustafaﷺ aagaye

Haleema tera aaj chamka muqaddar
Teri godh me kon Aalla-hu-akbar
Tabassum bikhare hai nabiyon ke sarwar
Hai jinki ada par hai Qurban madar
Abubakr o Farooque o Usman o Haider
Hui jin se deen or duniya munavvar
Karam jab tera paagaye
Mere Mustafaﷺ aagaye

Sadaqat adaalat hai jinki badlat
Sakhawat shuja-at hai jinki badolat
Yeh shaane shahaadat hai jinki badolat
Jahan me karaamat hai jinki badolat
mere Ghaus o Khwaja hain jinki badolat
Mere Makhdoom Ashraf hain jinki badolat
Wahi peshwa aagaye
Mere mustafaﷺ aagaye

(ASHAR BEHRAICHI)


Naat

YA ALLAH YA RAHMAN
Ya Allah Ya Rahman
Ya Allah Ya Rahman

Apne sajdo pe yakee (n) de hum ko
Abre Rehmat si zamee(n) de hum ko

Karde kuch aisa karam
Ke badal jaaye phir hum
Hum tere ho ke rahe
Tere raste pe chale
Ya Allah Ya Rahman
Ya Allah Ya Rahman

Teri Rehmat ke talabgaar hai hum
Ye waja hai ke guna hgaar hai hum

Ha gunahgaar hai hum
Ha siyahkaar hai hum
Tu hai rahmano raheem
Tu hai gaffaro kareem
Ya Allah Ya Rahman
Ya Allah Ya Rahman

Ba at ban ban ke bigad ja ati hai
Sa a r i d u n iya hum e thukrati

hai Muntashir kyu hai hum
Dagmagate hai gadam
Joshe Rehmat to dikha
Aasoo behte hai sada
Ya Allah Ya Rehman


Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں ..
اِک روز جھلکنے والی تھی دنیا کے سب درباروں میں ..

رحمت کی گھٹائیں پھیل گئیں افلاک کے گنبد گنبد پر ..
وحدت کی تجلی کوند گئی آفاق کے سینہ زاروں میں ..

گر ارض و سما کی محفل میں لَولاك لَمَا کا شور نہ ہو ..
یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں ٬ یہ نور نہ ہو سّیاروں میں ..

جو نکتہ وروں سے حل نہ ہوا اور فلسفیوں سے کُھل نہ سکا ..
وہ راز اِک کملی والے نے بتلادیا چند اشاروں میں ..

ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکر ؓ و عمر ؓ ٬ عثمان ؓ و علی ؓ ..
ہم مرتبہ ہیں یارانِ نبیؐ کچھ فرق نہیں ان چاروں میں ..

ہم حق کے علمبرداروں کا اب بھی ہے نرالا ٹھاٹھ وہی ..
بادل کی گرج تکبیروں میں ٬ بجلی کی تڑپ تلواروں میں ..

✍.. ظفر علی خاں ظفرؔ
💐➖➖➖➖➖➖➖➖➖


Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مری دعاوں میں اتنا اثر نظر آئے
کہ آنکھ کھولوں تو بس ان کا در نظر آئے

یہی نظارہ مجھے چشمِ تر نظر آئے
کہ سامنے مجھے ان کا نگر نظر آئے

ستون مسجد طیبہ کے جب بھی دیکھے ہیں
ریاضِ خلد کے مجھ کو شجر نظر آئے

کوئی جو غور سے دیکھے حقیقتِ معراج
مقامِ عرش سے آ گے بشر نظر آئے

تجلیوں کی وہ بارش ہے ان کے در پہ سحرؔ
نظر کی بھیک لئے دیدہ ور نظر آئے


Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا
کوئی مجھ سا نہ دوسرا ہوتا
سانس لیتا تُو اور میں جی اٹھتا
کاش مکہ کی میں فضا ہوتا
ہجرتوں میں پڑا ہوتا میں
اور تُو کچھ دیر کو رکا ہوتا
تیرے حجرے کے آس پاس کہیں
میں کوئی کچا راستہ ہوتا
بیچ طائف بوقتِ سنگ زنی
تیرے لب پہ سجی دعا ہوتا
کسی غزوہ میں زخمی ہو کر میں
تیرے قدموں میں جا گرا ہوتا
کاش احد میں شریک ہو سکتا
اور باقی نہ پھر بچا ہوتا
تری کملی کا سوت کیوں نہ ہوا
تیرے شانوں پہ جھولتا ہوتا
چوب ہوتا میں تری چوکھٹ کی
یا تیرے ہاتھ کا عصّا ہوتا
تیری پاکیزہ زندگی کا میں
کوئی گمنام واقعہ ہوتا
لفظ ہوتا کسی میں آیت کا
جو تیرے ہونٹ سے ادا ہوتا
میں کوئی جنگجو عرب ہوتا
اور تیرے سامنے جھکا ہوتا
میں بھی ہوتا تیرا غلام کوئی
لاکھ کہتا نہ میں رہا ہوتا
سوچتا ہوں تب جنم لیا ہوتا
جانے پھر کیا سے کیا ہوا ہوتا
چاند ہوتا تیرے زمانے کا
پھر تیرے حکم سے بٹا ہوتا
پانی ہوتا اداس چشموں کا
تیرے قدموں میں بہہ گیا ہوتا
پودا ہوتا میں جلتے صحرا میں
اور تیرے ہاتھ سے لگا ہوتا
تیری صحبت مجھے ملی ہوتی
میں بھی تب کتنا خوشنما ہوتا
مجھ پہ پڑتی جو تیری چشمِ کرم
آدمی کیا میں معجزہ ہوتا
ٹکڑا ہوتا میں ایک بادل کا
اور ترے ساتھ گھومتا ہوتا
آسمان ہوتا عہدِ نبویﷺ کا
تجھ کو حیرت سے دیکھتا ہوتا
خاک ہوتا میں تیری گلیوں کی
اور تیرے پاﺅں چومتا ہوتا
پیڑ ہوتا کھجور کا میں کوئی
جس کا پھل تُو نے کھا لیا ہوتا
بچہ ہوتا غریب بیوہ کا
سر تیری گود میں چھپا ہوتا
رستہ ہوتا تیرے گزرنے کا
اور تیرا رستہ دیکھتا ہوتا
بت ہی ہوتا میں خانہ کعبہ میں
جو تیرے ہاتھ سے فنا ہوتا
مجھ کو خالق بناتا غار حَسن
اور میرا نام بھی حرا ہوتا
(حسن نثار)


Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں
جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں

دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ
ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں

شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے
کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں

واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق
ملتی ہیں مرادیں سب اذکار ِ مدینہ میں

افلاک پہ چرچا ہے رفقا میں فرشتے ہیں
مخمور جو ڈوبا ہے افکار ِ مدینہ میں


Naat

نعتِ نبیﷺ

اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ

دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ
اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ

اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ

اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت
دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ

اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید
صدقے ترے اے صورتِ سلطان مدینہ

کونین کا غم یادِ خدا ور شفاعت
دولت ہے یہی دولتِ سلطان مدینہ

ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
شاہوں سے سوا سطوتِ سلطان مدینہ

اس امت عاصی سے نہ منھ پھیر خدایا
نازک ہے بہت غیرتِ سلطان مدینہ

کچھ ہم کو نہیں کام جگرؔ اور کسی سے
کافی ہے بس اک نسبت ِسلطان مدینہ


Naat

نعتِ نبیﷺ

ﭘﮭﺮ ﯾﺎﺩ ﺟﻮ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﻼﻧﮯ
ﮐﯿﺎ ﯾﺎﺩ ﮐِﯿﺎ ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺎﮦِ ﺩﻭﺳَﺮﺍ ﻧﮯ

ﺍﯾﺴﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻓﮑﺮ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺯﺍﺩِ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ
ﮐﯿﺎ ﻏﯿﺐ ﮐﮯ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﻧﮧ ﺧﺰﺍﻧﮯ

ﻣﯿﮟ ﻏﻠﺒﮧﺀ ﺍﻋﺪﺍ ﺳﮯ ﮈﺭﺍ ﮨﻮﮞ ﻧﮧ ﮈﺭﻭﮞ ﮔﺎ
ﯾﮧ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺑﺨﺸﺎ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﯿﺮِ ﺧﺪﺍ ﻧﮯ

ﺗﮭﺎ ﺷﺐ ﮐﻮ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮِ ﺩﺭﺑﺎﺭِ ﻧﺒﻮﺕ
ﭼﮭﻮﮌﺍ ﮨﮯ ﺍﺛﺮ ﺩﻝ ﭘﮧ ﻋﺠﺐ ﺍﺳﮑﯽ ﻓﻀﺎ ﻧﮯ

ﺣﺴﺮﺕؔ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺟﺎﻥِ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ ﺗﻌﻠﻖ
ﺳﻤﺠﮭﮯ ﮐﮧ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮧ ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ

حسرتؔ موہانی


Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
زُلفِ سرکارﷺ سےجب چہرہ نکلتا ہو گا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہو گا
اے حلیمہ یہ بتا تو نے تو دیکھا ہو گا
کیسے تجھ سے میرا محبوب ﷺ لپٹتا ہو گا
قابل رشک ہے صدیق وہ تیراآنسو
غار میں آپ ﷺ کے رُخ پر جو ٹپکتا ہو گا
کتنی خوش بخت ہیں وہ گلیاں یارو
جن میں بن ٹھن کے میرا محبوب ﷺ نکلتا ہو گا
جب کبھی آپ اندھیرے میں نکلتے ہوں گے
شبِ تاریک میں خورشید بھی چمکتا ہو گا
مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر

کہ شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا

Naat

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں
جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں

دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ
ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں

شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے
کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں

واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق
ملتی ہیں مرادیں سب اذکار ِ مدینہ میں

افلاک پہ چرچا ہے رفقا میں فرشتے ہیں
مخمور جو ڈوبا ہے افکار ِ مدینہ میں

 

Naat Khwan
Alhaaj Syed Khaleeque Ashraf
Dr. Syed Manzir Ashraf
Website Design by S. M. Ashraf (Kash

 

 

Ay Chehra-e Zeba-e-Tu Rashk-e butan-e-Azari Lyrics

 

ای چہرہ زیبای تو رشک بتان آزری
ای چہرہ زیبای تو رشک بتان آزری
ہر چند وصف می کنم در حسن زاں بالا تری

تو از پری چا بک تری ، و ز برگ گل نازک تری
و ز ہر چہ گوئم بہتری ، حقا عجائب دلبری

تا نقش می بندد فلک ، ہر گز ندادہ ایں نمک
حوری ندانم یا ملک، فرزند آدم یا پری

عالم ہمہ یغمای تو ، خلقی ہمہ شیدای تو
آں نرگس شہلای تو آوردہ رسم کافری

آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام
بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزی دیگری

ای راحت و آرام جان با قد چوںسرورواں
زینساں مرو دامن کشاں کا رام جانم می پری

من تو شدم تو من شدی، من تن شدم تو جان شدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری

Mun tu shudam tu mun shudi, Mun tun shudam tu jaan shudi
Taakas na goyad baad azeen, Mun deegaram tu deegari

I have become you, and you me, I am the body, your soul
So that no one can say hereafter, That you are are someone, and me someone else.

خسرو غریب است و گدا افتادہ در شہر شما
با شد کہ از بہر خدا سوی غریباں بنگری

امیر خسرو
Amir Khusro

 

 

Aaye Aaqa Madni Aaqa Lyrics in Urdu

 

آئے آقا مدنی آقا
پیارے پیارے پیارے آقا

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی تازہ بہار
پڑتے ہیں صل اللہ و سلم آج در و دیوار مدنی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم
ماہ نبوت مہر رسالت
صاحب خلق عظیم نبی جی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

نوری صورت ہنستا چہرہ
منہ سے جھڑتے پھول
نور سراپا چاند سا چہرہ
حق کا پیارا رسول عربی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

جبرائیل آئے جھولا جلانے
لوری دے ذی شان
سو جا سو جا رحمت عالم دو جگ کے سلطان مدنی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

اول و آخر سب کُچھ جانے
دیکھے بعید و قریب
غیب کی خبریں دینے والا
اللہ کا وہ حبیب مدنی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

حامد و محمود و محمد
دو جگ کے سردار
جان سے پیارا راج دلارا
رحمت کی سرکار مدنی

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

آئے آقا مدنی آقا
پیارے پیارے پیارے آقا
اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

 

 

Zarre jhar kar teri pezaaron ke urdu lyrics

 

 

ذرّے جھڑ کر تری پیزاروں کے
تاجِ سر بنتے ہیں سَیّاروں کے

ہم سے چوروں پہ جو فرمائیں کرم
خِلْعَتِ زر بنیں پُشتاروں کے

میرے آقا کا وہ در ہے جس پر
ماتھے گھس جاتے ہیں سرداروں کے

میرے عیسیٰ تِرے صدقے جاؤں
طور بے طور ہیں بیماروں کے

مجرمو ! چشمِ تبسم رکھو
پھول بن جاتے ہیں انگاروں کے

تیرے اَبرو کے تَصَدُّق پیارے
بند کرّے ہیں گرفتاروں کے

جان و دل تیرے قدم پر وارے
کیا نصیبے ہیں ترے یاروں کے

صِدق و عَدل و کرم و ہمّت میں
چار سو شُہرے ہیں اِن چاروں کے

بہرِ تَسلیمِ علی میداں میں
سر جھکے رہتے ہیں تلواروں کے

کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا
بول بالے مِری سرکاروں کے