اللہ اللہ اُن کا کرم دیکھنا

اللہ اللہ اُن کا کرم دیکھنا Lyrics in Urdu
اللہ اللہ اُن کا کرم دیکھنا
ہم تَصوُّر میں روضے پر جانے لگے

پھر دلِ مُبتلا کیف پانے لگا
پھر مدینے کے دن یاد آنے لگے

دیدہ و رُوح دل کھوئے کھوئے سے تھے
دُوری و ہجر میں روئے روئے سے تھے

جب وہاں کی بہاریں نظر آگئیں
دیدہ و رُوح دل مُسکرانے لگے

اللہ اللہ وہاں کی عطائے تمام
اللہ اللہ وہاں کی ضیائے تمام

قلب کا گوشہ گوشہ منوّر ہوا
داغ ہائے جبیں جگمگانے لگے

اُس جگہ جا کے کون و مکاں مل گئے
اور کیا چاہیے دو جہاں مل گئے

جس قدر تھیں مُرادیں ہوئیں بارور
جتنے ارمان تھے سب ہی بر آنے لگے

وہ کھجوروں کے سائے وہ ٹھنڈی ہوا
وہ سکون آفرِیں رُوح پرور فضا

کاش بہزاد ہم کو ملے مستقل
زندگانی کی محنت ٹھکانے لگے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top