qalb e aashiq hua para para Lyrics in Urdu

 

 

qalb e aashiq hua para para Lyrics in Urdu
qalb e aashiq hua para para Lyrics in Urdu

 

قلب عاشق ہوا پارہ پارہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذوقِ عبادت بڑا تھا
آہ اب دل پہ غم کا ہے غلبہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

نیکیاں کُچھ نا ہم کر سکے ہیں
آہ عصیاں میں دین کٹے ہیں
ہائے غفلت میں تُجھکو گزارا
الوداع الوداع ماہ رمضان

کوئی حُسنِ عمل نا کر سکا ہوں
چند آنسُو ِ نظر کر رہا ہوں یہی ہے میرا کُل اثاثہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

جب گزر جائیگا ماہ گیارہ
تیری آمد کا پھِر شور ہوگا
کیا میری زِندگی کا بھروسہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

بزمِ افطار سجتی تھی کیسی
خوب سحری کی رونق بھی ہوتی
ہو گیا سب سما ہو گیا سنا سُنا
الوداع الوداع ماہ رمضان

یاد رمضان کی تڑپا رہی ہے
آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے
کہہ رہا ہے ہر اِک قطرہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

تیرے دیوانے سب رو رہے ہیں
مضطرب سب کے سب ہو رہے ہیں
کون دیگا اِنہیں اب دلاسا
الوداع الوداع ماہ رمضان

سگے عطار بدکار کاہل
رہ گیا یہ عبادت سے غافل
اس سے خوش ہو کے ہونا روانہ
الوداع الوداع ماہ رمضان

اے مسلمان تو زندہ رہوگے
اس مہینے کو پھِر دیکھ لینگے
کیا تیری زِندگی کیا بھروسا
الوداع الوداع ماہ رمضان

سال آئندہ شاہ حرم تُم
کرنا ہم سب پر کرم تُم
تُم مدینے میں رمضان دکھانا
الوداع الوداع ماہ رمضان

واسطہ تُجھکو میٹھے نبی کا
حشر میں ہمکو مت بھول جانا
روزِ محشر ہمیں بخشوانا
الوداع الوداع ماہ رمضان

تُم پے لاکھوں سلام ماہِ رمضان
تُم پے لاکھوں سلام ماہِ غفران
جائو حافظ خُدا اب تمہارا
الوداع الوداع ماہ رمضان
الوداع الوداع ماہ رمضان
الوداع الوداع ماہ رمضان

Leave a Reply

%d bloggers like this: