Aao Mere Nabi Ki Shan Suno Lyrics in Urdu

Aao Mere Nabi Ki Shan Suno Lyrics in Urdu

 

آؤں میرے نبی کی شان سنو
نبی ہے بولتا قرآن سنو

حبیب پیارا نظر اٹھائے
ہو مولیٰ قبلہ بدل دے
کہیں یہ چاہت کہیں یہ کہنا
اے موسیٰ آنا سنبھل کے
خدا ہے ان پہ مہربان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

نبی کا سجدہ ہوا ہے لمبا
حسین پشت پر بیٹھے
تیرے نواسے کے جنکے جوڑے
خُدا نے خلد سے بھینجے
ہے جبرائیل بھی دربان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

نمازِ دی تھی پچاس رب نے
نبی نے پانچ کرائی
ہے دیکھو کِتنا خیالِ اُمت
نبی نے بات بنائی
وہی ہے عرش کا مہمان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

نبی کے عاشق بلال حبشی
ہے جن کے عرش پہ چرچے
بلال جب بھی اذان دیتے
صحابہ عشق میں روتے
بلال حبش کی اذان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

نبی کی عظمت پہ پہرا دینا
رضا نے ہمکو سیکھایا
نبی کا دشمن ہے اپنا دشمن
رضا نے ہمکو بتایا
رضائے عشق کی پہچان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

حسنی جذبہ ابھارتا ہے
علی کے نام کا نعرہ
یزیدیوں کو پچھاڑ تا ہے
علی کے نام کا نعرہ
علی ہے مصطفیٰ کی شان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

نبی کی نذرِ رہے اُجاگر
اسی پہ اپنا گزارا
نبی کا سایہ رہے سلامت
یہی ہے اپنا سہارا
نبی کا کِتنا ہے احسان سنو

نبی ہے بولتا قرآن سنو

Leave a Reply

Scroll to Top
%d bloggers like this: