Allah Allah Shah-E-Konain Jala’lat Teri Lyrics in Urdu

اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
فرش کیا عرش پے جاری ہے حکومت تیری
جولیا کھول کے بے سمجھے نہیں دوڑ آئے
ہمیں معلوم ہے دولت تیری عادت تیری
اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
کے واہ کیا جودو کرم ہے شاہ بطحا تیرا
کے نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا
اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
تُو ہی ہے مُلک خُدا مِلک خُدا کا مالک
راج تیرا ہے زمانے میں حکومت تیری
اللہ اللہ شاہ قونین جلالت تیری
مجمع حشر میں گابھرائی ہوئی پھرتی ہے
ڈھونڈھنے نکلی ہے مجرم کو شفاعت تیری
اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
چین پائینگے تڑپتے ہووے دل محشر میں
غم کسے یاد رہے دیکھ کے صورت تیری
اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ
کے یاد آتا ہے خُدا دیکھ کے صورت تیری
اللہ اللہ شہ قونین جلالت تیری
ہم نے مانا کے گُناہوں کی نہیں حد لیکن
تُو ہے اُنکا تو حسن تیری ہے جنت تیری