Apne Maa Baap Ka Tu Dil Na Dukha Dil Na Dukha Lyrics in Urdu

اپنے ماں باپ کا تو دل نا دکھا
بھری جنت کو خُدا کے لئے دوزخ نا بنا
میرے مالک میرے آقا میرے مولیٰ نے کہا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
باپ کے پیار سے اچھی کوئی دولت کیا ہے
ماں کا آنچل جو سلامت ہے تو جنت کیا ہے
یہ ہیں راضی تو نبی راضی ہے خُدا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
جب بھی دیکھا تو تُجھے پیار سے دیکھا ماں نے
تونے اس پیار کے بدلے میں اسے کُچھ نا دیا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
اُنکی ممتا نے بہر حال سنبھالا تُجھکو
اس قدر پیار سے ماں باپ نے پالا تُجھکو
رحمت بالا سے کُچھ کم نہیں سایہ اُنکا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
تیرے ماں باپ نے کس پیار سے پالا تُجھکو
خود رہے بھوکے دیا منہ کا نوالہ تُجھکو
اِنکی مٹھی میں ہے نادان مقدر تیرا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
تیرے بیٹے بھی کما روٹیاں دینگے تُجھکو
یہ بھی تیری ہی طرح گالیاں دینگے تُجھکو
تُو بھی ہے صاحب اولاد یہ کیوں بھول گیا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا
تم سے اچھی کوئی صورت نہیں دیکھی قیصر
ہے سراپا یہ محبت ہی محبت قیصر
کام آتی ہے برے وقت میں اُنکی ہی دعا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دکھا
بھری جنت کو خُدا کے لئے دوزخ نا بنا
میرے مالک میرے آقا میرے مولیٰ نے کہا
اپنے ماں باپ کا تو دل نا دُکھا