Arsh Ka Dulha Aaya Hain Lyrics in Urdu

عرش کا دولہا آیا ہے
عالم میں بارات رچی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
جگ مگ جگ مگ دُنیا سجی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
عرش سے اُترا نور خُدا کا
نور بڑا من ساری دُنیا
اِنکی ضیاء سے یہ چمکی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
کُفر کی بو کافور ہوئی ہے
شاہ دینا کی آمد سے
خوشبوئے ایمان پھیلی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
خوشیوں کے فؤارے اُبلے
کیسی مستی چھائی ہے
گھر گھر میں شادی اُتری ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
نکھرے نکھرے گلشن سارے
رنگ عجب ہے پھولوں کے
ڈالی ڈالی یوں مہکی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
حوروں گیلماں سارے ملائک
جن و انساں تابع ہے
دونوں عالم پر شاہی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
فرش پے چمکا عرش کا تارا
آمنہ بی کے گھر اُترا
دو عالم میں دُھوم مچی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے
معراج کی منزل پر اُجاگر
تنہا فائز سرور ہیں
براتی ہر ایک نبی ہے
عرش کا دولہا آیا ہے