آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں

آخری لمحوں میں کیا شہر و بیاباں دیکھوں Lyrics in Urdu

آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں
اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

رو بہ رو روضۂ سرکار کے ہو محفلِ نعت
کاش طیبہ حسین ایسا زمانہ دیکھوں

سائلِ در کو شہنشاہِ زمانہ کر دیں
شاہِ بطحا کا وہ اندازِ شاہانہ دیکھوں

سجدۂ سر میں کروں کعبے کی عظمت کے لیے
سجدۂ دل کے لیے کعبے کا کعبہ دیکھوں

ان کے دربار میں کچھ ہم کو ملے ایسی عطا
عوج پہ اپنے مقدر کا ستارہ دیکھوں

یا نبی کر دو میرے دل کو سبھی زنگ سے پاک
وصل کی رات کو میں دل کا چمکنا دیکھوں

صدقۂ آلِ نبی ہم کو ملے آج کی شب
گلشنِ زہرا کا رنگین نظارہ دیکھوں

مال و زر پاس نہیں اور نہ پر ہیں میرے
بڑا مشکل ہے کہ میں جا کے مدینہ دیکھوں

صابرِ چشتی تڑپ دل میں یوں کر لے پیدا
آنکھ جو بند کروں پیارا مدینہ دیکھوں

یوں تو اس وقت بھی آنکھوں میں ہے روضہ ان کا
میرے آقا کا حقیقت میں بلانا دیکھوں

وہ یقیناً مجھے بلوائیں گے طیبہ صابر
اور وہیں شان سے میں جان کا جانا دیکھوں

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top