Abr E Karam Gesoo E Muhammad Lyrics in Urdu
ابرِ کرم گیسوئے محمد
دونوں حرم آبروئے محمد
سب کی نظر ہے سوئے کعبہ
کعبہ تکے ہے روئے محمد
کعبے کو کسنے بنایا قبلہ
کعبے کا کعبہ روئے محمد
سجدئے سر ہے سوئے کعبہ
سجدئے دل ہے سوئے محمد
سارے چمن میں کس کی خوشبو
خوشبو ہے خوشبوئے محمد
کس کی چمک ہے پیکر غل میں
غل میں کھلا ہے روئے محمد
دھارے چلے ہر انگلی سے اُنکی
دیکھو وہ نکلی جوئے محمد
سب سے انوکھا موئے محمد
سب سے نرالی کوئے محمد
زندہ ہے واللہ زندہ ہے واللہ
جان دو عالم روئے محمد
بھینی بھینی خوشبو لہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد
یہ راہ مہکی وہ راہ مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد
اختر خستہ چل دے جناں کو
باغِ جناں ہے کوئے محمد