Salar E Sahaba Wo Pehla Khalifa Lyrics

Salar E Sahaba Wo Pehla Khalifa Lyrics

 

 

 

Parvane ko charag to Bulbul ko ful bas
Siddik ke liye khuda ka Rasool bas

Mustafa ka hamsafar
Abu Bakar Abu Bakar
Gali gali nagar nagar
Abu Bakar Abu Bakar
Lutaya jisne apna ghar
Abu Bakar Abu Bakar
Ahesan jiska deen par
Abu Bakar Abu Bakar
Hai charche jiske arsh par
Abu Bakar Abu Bakar
Lage ga naara farsh par
Abu Bakar Abu Bakar

Salar e sahaba vo pehla khalifa
Sarkar ka pyara siddik hamara
Har Sunni ka naara Siddik hamara

Duniya e sadakat mai tera naam rahega
Siddik tere naam se islam rahega

Salar e sahaba vo pehla khalifa
Sarkar ka pyara siddik hamara
Har Sunni ka naara Siddik hamara

Siddik ke gustakh se to jang rahegi
Jo inse jalega vahi na kaam rahe ga

Salar e sahaba vo pehla khalifa
Sarkar ka pyara siddik hamara
Har Sunni ka naara Siddik hamara

Be los Muhabbat ka sila khub mila hai
Ta hashr Muhammad ke sang aaram rahega

Salar e sahaba………………….

Har nasl tere kaam ki tajdeed karegi
Jab tak rahegi duniya tera naam rahega

Salar e sahaba………………….

Siddik ke baagi to sada rote rahenge
Khush aashik e siddik sub’h o Sham rahega

Salar e sahaba………………….

Siddik ki be’at ki jo hasanain o ali ne
Taarikhi faisala to sare aam rahega

Salar e sahaba………………….

Ashab e nabi aale nabi deen ki pehchaan
Jo dil ka hai andha vahi gumnaam rahega

Salar e sahaba………………….

Har ehad pe siddik ka ahesaan UJAGAR
Baad az nabi siddik ka ikraam rahega

Salar e sahaba………………….

 

 

 

 

جوناگڈھ مسجد رضا میں حضرت سیدنا علی شیر خدا کی یاد میں شاندار جلسہ اور بال مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
جوناگڈھ سوراشٹر کی قدیم اور مشہور خانقاہ خانقاہ رضویہ نوریہ کے زیر اہتمام امیر اہل سنت مخزن روحانیت شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج پیر نور محمد معرفانی صاحب خلیفۓ حضور مفتی اعظم ھند علیہ الرحمہ کی روحانی سرپرستی میں جوناگڈھ کی سرزمین پر سید السادات مولائےکائنات سیدنا سرکار علی مرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا عرس پاک (20) رمضان شریف مطابق 31/3/2024 بروز سنیچر رات بعد نماز تراویح مرکز اہل سنت مسجد رضا میں بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا جس میں جوناگڈھ کے علاوہ قرب وجوار کے کافی علمائے کرام سادات ذوی الاحترام نے شرکت فرمائی
جلسے کی ابتدا مرکز اہل سنت مسجد رضا کے خطیب و امام عطائے حضور امیر اہل سنت حضرت حافظ وقاری محمد صابر القادری رضوی صاحب نے بہترین انداز میں تلاوت قرآن مجید سے کی بعد میں جناب عقیل موتی والا اور جناب محمد توحید رضا نے بہترین انداز میں نعت پاک اور منقبت مولا علی پیش کی انکے بعد بریلی شریف سے تشریف لائے ہوئے شاعر ہردل عزیز حضرت قاری محشر رضا صاحب بریلوی نے بہترین انداز میں نعت پاک منقبت اور فضائل اہل بیت پر بیان فرماتے ہوئے بتایا کہ آج ہم لوگ جوناگڈھ کی سرزمین پر یوم مولائے کائنات منارہے ہیں یہ بھی امیر اہل سنت سیدی سرکار حضور معرفانی صاحب علیہ الرحمہ کی دین ہے کہ حضور امیر اہل سنت علیہ الرحمہ نے آج سے تقریباً (63) سال قبل اسی مسجد رضا سے یوم مولائے کائنات منانا شروع کیا تھا وہ آج بھی الحمد للہ حضرت صاحب کی دعائوں سے منایا جارہا ہے
مولانا موصوف نے بتایا کہ یہ سوراشٹر اور بالخصوص جوناگڈھ کی خوش نصیبی ہے کہ حضور امیر اہل سنت کی محبت کی خاتر ہندوستان کے نامی گرامی علمائے کرام اوردیگر سلسلے کے بزرگان دین اور بالخصوص حضور سرکار مفتیِ اعظم ہند علیہ الرحمہ تقریباً (35) مرتبہ جوناگڈھ تشریف لائے

جونا گڈھ مفتی اعظم ھند بار بار آتے رہے
کیونکہ آپ سے تھی محبت نور محمد معرفانی

حضور امیر اہل سنت نے جوناگڈھ کی سرزمین پر باطل عقائد سے قوم کے ایمان و عقیدے کی حفاظت فرما کر عوام اہل سنت کو گمراہی کے دلدل سے نکال کر صراط مستقیم کے راستے پر گامزن کیا اور پورے سوراشٹر میں مسلک اعلی حضرت کے پرچم کو بلند فرمایا ان کے بعد بھاؤ نگر سے تشریف لائے ہوئے نواسئہ مفتیِ سوراشٹر بلبل باغ مدینہ مولانا قاری عبدالقادر صاحب رضوی نے مولائے کائنات سیدنا علی شیر خدا کی شان میں بہترین خطابت فرما کر سامعین کے قلوب کو منور و مجلہ فرمایا ان کے بعد آخر میں خطبۂ صدارت فرماتے ہوئے شہزادئہِ خلیفۂِ حضور مفتی اعظم ہند پیر طریقت حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج پیر گلزار احمد صاحب نوری مدظلہ عالی نے عظمت اہل بیت و عظمت صحابہ اور شان مولائے کائنات پر بہترین اور لاجواب خطاب فرما کر بتایا کہ اعلی حضرت امام اہل سنت رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں یہی درس دیا ہے
دو جہاں میں خادم آل رسول اللہ کر
حضرت آ ل رسول مقتدا کے واسطے

بعد میں تمام علمائے کرام اور سعادات ذوی الاحترام کو شال پہنا کر استقبال کیا گیا اور حضور سرکار مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کی طرف سے جو سانپ کا عمل حضور امیر اہل سنت کو عطا ہوا تھا اسے حضور گلزار ملت مدح ظلہ العالی نے عوام کو پڑھایا اس عمل کو پڑھنے کے لیے اس شب میں کافی تعداد میں لوگ قرب و جوار سے مسجد رضا میں آتے ہیں اور عمل پڑھ کر فیضیاب ہوتے ہیں بعد میں حضور گلزار ملت کو مکۂ معظمہ اور مدینۂ طیبہ نجفِ اشرف شریف کربلا شریف بغداد شریف اور دیگر کئی جگہوں کے مشائخین کی طرف سے جو تبرکات عطا ہوئی تھی ان تبرکاتوں میں سے مولائے کائنات سیدنا علی شیر خدا اور سیدنا امام حسن مجتبیٰ اور سیدنا امام حسین شہید کربلا کے بال مبارک کو حضور گلزار ملت کے مبارک ہاتھوں سے غسل دیا گیا اور تمام عاشقان اہل بیت کو زیارت کروائی گئی صلاۃ و سلام کے بعد نواسئہ حضور امیر اہل سنت حضرت مفتی منور رضا صاحب نوری دھوراجی کی دعا پر رات تقریبا (١) بجے جلسہ اختتام پذیر ہوا اور عام حاضرین جلسہ کو لنگر مولا علی شاہی نیاز کھلائی گئی
اس جشن یوم مولائے کائنات میں کافی تعداد میں عاشقان اہل بیت شرکت فرما کر فیضان اہل بیت سے سرفراز ہوئے
🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵
حافظ قاری محمد صابر رضا رضوی عمادی
خطیب مرکز اہل سنت مسجد رضا اودھی واڑہ جوناگڈھ گجرات

Leave a Reply